ذیل میں فونیٹک کی بورڈ کی تصویر دی گئی ہے۔ اردو حروف ٹائپ کرنے کے لئے آپ مطلوبہ بٹن اپنے کی بورڈ پر دبائیں، جیسے الف کے لئے a اور ب کے لئے b، پ کے لئے p, ت کے لئے t، ٹ کے لئے T وغیرہ۔ یا اپنے ماؤس کے ذریعہ کی بورڈ کی تصویر پر مطلوبہ حرف پر کلک کریں۔
English Translation by Maulvi Sher Ali (ra)
اردو ترجمہ [حضرت مرزا طاہر احمد، خلیفۃ المسیح الرابع]
Surely, the Believers, and the Jews, and the Christians and the Sabians — whichever party from among these truly believes in Allah and the Last Day and does good deeds — shall have their reward with their Lord, and no fear shall come upon them, nor shall they grieve.
[2:63]
یقیناً وہ لوگ جو ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہیں اور نصاریٰ اور دیگر الٰہی کتب کے ماننے والے جو بھی اللہ پر اور آخرت کے دن پر ایمان لائے، اور نیک اعمال بجا لائے ان سب کے لئے اُن کا اجر اُن کے ربّ کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غم کریں گے۔
And the Jews say, ‘The Christians stand on nothing;’ and the Christians say, ‘The Jews stand on nothing;’ while they both read the same Book. Even thus said those who had no knowledge, like what they say. But Allah shall judge between them on the Day of Resurrection concerning that wherein they disagree.
[2:114]
اور یہود کہتے ہیں کہ نصارٰی (کی بنا) کسی چیز پر نہیں اور نصارٰی کہتے ہیں کہ یہود (کی بنا) کسی چیز پر نہیں حالانکہ وہ کتاب پڑھتے ہیں ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جو کچھ علم نہیں رکھتے ان کے قول کے مشابہ بات کی ۔ پس اللہ قیامت کے روز اُن کے درمیان ان باتوں کا فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف کرتے تھے۔
And the Jews will by no means be pleased with thee, nor the Christians, unless thou follow their creed. Say, ‘Surely, Allah’s guidance alone is the guidance.’ And if thou follow their evil desires after the knowledge that has come to thee, thou shalt have, from Allah, no friend nor helper.
[2:121]
اور یہود اور نصاریٰ ہرگز تجھ سے راضی نہیں ہوں گے جب تک تُو ان کی ملت کی پیروی نہ کرے۔ تُو کہہ دے کہ یقیناً اللہ کی (عطا کردہ) ہدایت ہی اصل ہدایت ہے ۔ اور اگر تو ان کی خواہشات کے پیچھے لگ جائے بعد اس کے کہ تیرے پاس علم آچکا ہے (تو) اللہ کی طرف سے تیرے لئے کوئی سرپرست اور کوئی مددگار نہیں رہے گا۔
And they say, ‘Be ye Jews or Christians that you may be rightly guided.’ Say: ‘Nay, follow ye the religion of Abraham who was ever inclined to God; he was not of those who set up gods with God.’
[2:136]
اور وہ کہتے ہیں کہ یہودی یا نصرانی ہو جاؤ تو ہدایت پاجاؤگے۔ تُو کہہ دے (نہیں) بلکہ ابراہیمِ حنیف کی امّت ہو جاؤ (یہی ہدایت کا موجب ہے) اور وہ ہرگز شرک کرنے والوں میں سے نہیں تھا۔
Do you say that Abraham, and Ishmael, and Isaac, and Jacob, and his children were Jews or Christians? Say, ‘Do you know better or Allah?’ And who is more unjust than he who conceals the testimony that he has from Allah? And Allah is not unaware of what you do.
[2:141]
کیا تم کہتے ہو کہ ابراہیم اور اسماعیل اور اسحاق اور یعقوب اور (اس کی) اولاد یہودی تھے یا عیسائی تھے ۔ تُو کہہ دے کیا تم زیادہ جانتے ہو یا اللہ۔ اور اس سے زیادہ ظالم کون ہو گا جو اس گواہی کو چھپائے جو اللہ کی طرف سے اس کے پاس (امانت) ہے۔ اور اللہ اس سے غافل نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔
There are some among the Jews who pervert words from their proper places. And they say, ‘We hear and we disobey,’ and ‘hear thou without being heard,’ and ‘Ra‘ina,’ screening with their tongues what is in their minds and seeking to injure the Faith. And if they had said, ‘We hear and we obey,’ and ‘hear thou,’ and ‘Unzurna,’ it would have been better for them and more upright. But Allah has cursed them for their disbelief; so they believe but little.
[4:47]
یہود میں سے ایسے بھی ہیں جو کلمات کو ان کی اصل جگہوں سے بدل دیتے ہیں۔ اور وہ کہتے ہیں ہم نے سنا اور ہم نے نافرمانی کی اور بات سُن اس حال میں کہ تجھے کچھ بھی نہ سنائی دے اور وہ اپنی زبانوں کو بل دیتے ہوئے اور دین میں طعن کرتے ہوئے رَاعِنَا کہتے ہیں۔ اور اگر ایسا ہوتا کہ وہ کہتے کہ ہم نے سنا اور ہم نے اطاعت کی اور سُن اور ہم پر نظر کر، تو یہ ان کے لئے بہتر اور سب سے زیادہ مضبوط (قول) ہوتا۔ لیکن اللہ نے ان کے کفر کی وجہ سے ان پر لعنت کر دی ہے۔ پس وہ ایمان نہیں لاتے مگر تھوڑا۔
So, because of the transgression of the Jews, We forbade them pure things which had been allowed to them, and also because of their hindering many men from Allah’s way,
[4:161]
پس وہ لوگ جو یہودی تھے ان کے ظلم کے باعث اور ان کے اللہ کی راہ سے بکثرت روکنے کی وجہ سے ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں بھی حرام کر دیں جو (اس سے پہلے) ان کے لئے حلال کی گئی تھیں۔
The Jews and the Christians say, ‘We are sons of Allah and His loved ones.’ Say, ‘Why then does He punish you for your sins? Nay, you are only human beings among those He has created.’ He forgives whom He pleases and punishes whom He pleases. And to Allah belongs the kingdom of the heavens and the earth and what is between them, and to Him shall be the return.
[5:19]
اور یہود اور نصاریٰ نے کہا کہ ہم اللہ کی اولاد ہیں اور اس کے محبوب ہیں۔ توُ کہہ دے پھر وہ تمہیں تمہارے گناہوں کی وجہ سے عذاب کیوں دیتا ہے؟ نہیں، بلکہ تم ان میں سے جن کو اُس نے پیدا کیا محض بشر ہو۔ وہ جسے چاہتا ہے معاف کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے عذاب دیتا ہے اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اللہ ہی کی ہے اور اس کی بھی جو اُن دونوں کے درمیان ہے اور آخر اسی کی طرف لَوٹ کر جانا ہے۔
O Messenger! let not those grieve thee who hastily fall into disbelief — those who say with their mouths, ‘We believe,’ but their hearts believe not. And among the Jewstoo are those who would fondly listen to any lie — who listen for conveying it to another people who have not come to thee. They pervert words after their being put in their right places, and say, ‘If you are given this, then accept it, but if you are not given this, then beware!’ And as for him whom Allah desires to try, thou shalt not avail him aught against Allah. These are they whose hearts Allah has not been pleased to purify; they shall have disgrace in this world, and in the Hereafter they shall have a severe punishment.
[5:42]
اے رسول! تجھے وہ لوگ غمگین نہ کریں جو کفر میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں ، یعنی وہ جو اپنے مونہوں سے کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے حالانکہ ان کے دل ایمان نہیں لائے تھے، نیز وہ لوگ بھی جو یہودی ہوئے۔ یہ جھوٹ کو بڑے انہماک سے سننے والے ہیں (اور) ایک دوسری قوم کی باتوں کو بھی جو تیرے پاس نہیں آئے بڑی توجہ سے سنتے ہیں۔ وہ کلمات کو ان کی مناسب جگہوں پر رکھے جانے کے بعد تبدیل کر دیتے ہیں۔ وہ (اپنے ساتھیوں سے) کہتے ہیں کہ اگر تمہیں یہ دیا جائے تو قبول کر لو اور اگر تمہیں یہ نہ دیا جائے تو بچ کر رہو اور جس کو اللہ فتنے میں ڈالنا چاہے تُو اس کے لئے اللہ سے (بچانے کا) کوئی اختیار نہیں رکھتایہی وہ لوگ ہیں کہ اللہ ہرگز نہیں چاہتا کہ اُن کے دلوں کو پاک کرے۔ ان کے لئے دنیا میں رُسوائی ہے اور آخرت میں ان کے لئے ایک بڑا عذاب (مقدر) ہے۔
Surely, We sent down the Torah wherein was guidance and light. By it did the Prophets, who were obedient to Us, judge for the Jews, as did the godly people and those learned in the Law; for they were required to preserve the Book of Allah, and because they were guardians over it. Therefore fear not men but fear Me; and barter not My Signs for a paltry price. And whoso judges not by that which Allah has sent down, these it is who are the disbelievers.
[5:45]
یقیناً ہم نے تورات اتاری اُس میں ہدایت بھی تھی اور نور بھی۔ اس سے انبیاءجنہوں نے اپنے آپ کو(کلیۃً اللہ کے) فرمانبردار بنا دیا تھا یہود کے لئے فیصلہ کرتے تھے۔ اور اسی طرح اللہ والے لوگ اور علماءبھی اس وجہ سے کہ ان کو اللہ کی کتاب کی حفاظت کا کام سونپا گیا تھا (فیصلہ کرتے تھے) اور وہ اس پر گواہ تھے۔ پس تم لوگوں سے نہ ڈرو اور مجھ سے ڈرو اور میری آیات کو معمولی قیمت پر نہ بیچو۔ اور جو اُس کے مطابق فیصلہ نہ کرے جو اللہ نے نازل کیا ہے تو یہی لوگ ہیں جو کافر ہیں۔