[2:49] And fear the day when no soul shall serve as a substitute for another soul at all, nor shall intercession be accepted for it; nor shall ransom be taken from it; nor shall they be helped.
[2:49] اور ڈرو اس دن سے جب کوئی نفس کسی دوسرے نفس کے کچھ کام نہیں آئے گا اور نہ اس سے (اس کے حق میں) کوئی شفاعت قبول کی جائے گی اور نہ اس سے کوئی بدلہ وصول کیا جائے گا اور نہ وہ (لوگ) کسی قسم کی مدد دئیے جائیں گے۔
[2:50] And remember the time when We delivered you from Pharaoh’s people who afflicted you with grievous torment, slaying your sons and sparing your women; and in that there was a great trial for you from your Lord.
[2:50] اور (یاد کرو) جب ہم نے تمہیں فرعون کی قوم سے نجات بخشی جو تمہیں بہت سخت عذاب دیتے تھے ۔ وہ تمہارے بیٹوں کو تو قتل کر دیتے تھے اور تمہاری عورتوں کو زندہ رکھتے تھے اور اس میں تمہارے لئے تمہارے ربّ کی طرف سے بہت بڑی آزمائش تھی۔
[2:52] And remember the time when We made Moses a promise of forty nights; then you took the calf for worship in his absence and you were transgressors.
[2:52] اور جب ہم نے موسیٰ سے چالیس راتوں کا وعدہ کیا پھر اس کے (جانے کے) بعد تم بچھڑے کو (معبود) بنا بیٹھے اور تم ظلم کرنے والے تھے۔