[25:21] And We never sent any Messengers before thee but surely they ate food and walked in the streets. And We make some of you a trial for others. Will you then be steadfast? And thy Lord is All- Seeing.
[25:21] اور ہم نے تجھ سے پہلے کوئی رسول نہیں بھیجے مگر وہ بالضرور کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے تھے۔ اور ہم نے تم میں سے بعض کو بعض کے لئے ابتلا ءکا ذریعہ بنا دیا۔ کیا تم صبر کروگے؟ اور تیرا ربّ گہری نگاہ رکھنے والاہے۔
[25:22] And those who look not for a meeting with Us say: ‘Why are angels not sent down to us? Or why do we not see our Lord?’ Surely they are too proud of themselves and have greatly exceeded the bounds.
[25:22] اور اُن لوگوں نے کہا جو ہم سے ملنے کی امید نہیں رکھتے کہ ہم پر فرشتے کیوں نہ اتارے گئے یا ہم اپنے ربّ کو دیکھ لیتے۔ یقیناً انہوں نے اپنے تئیں بہت بڑا سمجھا ہے اور بہت بڑی سرکشی کی ہے۔
[25:23] On the day when they see the angels — there will be no good tidings on that day for the guilty; and they will say: ‘Would that there were a great barrier!’
[25:23] جس دن وہ فرشتوں کو دیکھیں گے اس دن مجرموں کے لئے کوئی خوشخبری نہیں ہوگی اور وہ کہیں گے (عذاب کے ان فرشتوں سے) ایسی روک ہی بہتر ہے جو پاٹی نہ جاسکے۔