[53:31] That is the utmost limit of their knowledge. Verily, thy Lord knows him best who strays from His way, and He knows him best who follows guidance.
[53:31] یہی ان کے علم کا کل سرمایہ ہے ۔ یقیناً تیرا ربّ ہی ہے جو سب سے زیادہ اسے جانتا ہے جو اُس کے رستے سے گمراہ ہوگیا ۔ اور وہ سب سے زیادہ اُسے جانتا ہے جو ہدایت پاگیا۔
[53:32] And to Allah belongs whatever is in the heavens and whatever is in the earth, that He may requite those who do evil for what they have wrought, and that He may reward with what is best those who do good.
[53:32] اور اللہ ہی کا ہے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ۔ اسی کا نتیجہ ہوتا ہے کہ وہ ان لوگوں کو جو برائیوں کے مرتکب ہوئے ان کے عمل کی جزا دیتا ہے اور اُن کو بہترین جزا دیتا ہے جو بہترین عمل کرتے تھے۔
[53:33] Those who shun the grave sins and immoral actions except minor faults — verily, thy Lord is very liberal in forgiving. He knows you full well from the time when He created you from the earth, and when you were embryos in the bellies of your mothers. So ascribe not purity to yourselves. He knows him best who is truly righteous.
[53:33] (یہ اچھے عمل والے) وہ لوگ ہیں جو سوائے سرسری لغزش کے بڑے گناہوں اور فواحش سے بچتے ہیں۔ یقیناً تیرا رب وسیع بخشش والا ہے۔ وہ تمہیں سب سے زیادہ جانتا تھا جب اس نے زمین سے تمہاری نشوونما کی اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹوں میں محض جنین تھے۔ پس اپنے آپ کو (یونہی) پاک نہ ٹھہرایا کرو۔ وہی ہے جو سب سے زیادہ جانتا ہے کہ متقی کون ہے۔