[76:1]
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمـٰنِ الرَّحِيمِ
[76:1]
بِسۡمِ ٱللهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
[76:1] In the name of Allah, the Gracious, the Merciful.
[76:1] اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا، بِن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔
|
[76:2]
هَلْ اَتٰى عَلَى الْاِنْسَانِ حِيْنٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُنْ شَيْـًٔـا مَّذْكُوْرًا
[76:2]
هَلۡ أَتَىٰ عَلَى ٱلۡإِنسَـٰنِ حِينٌ۬ مِّنَ ٱلدَّهۡرِ لَمۡ يَكُن شَيۡـًٔ۬ا مَّذۡكُورًا
[76:2] There has certainly come upon man a period of time when he was not a thing spoken of.
[76:2] کیا انسان پر زمانے میں سے کوئی ایسا لمحہ بھی آیا تھا کہ وہ کوئی قابلِ ذکر چیز نہیں تھا؟
|
[76:3]
اِنَّا خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ نُّطْفَةٍ اَمْشَاجٍۖ نَّبْتَلِيْهِ فَجَعَلْنٰهُ سَمِيْعًۢا بَصِيْرًا
[76:3]
إِنَّا خَلَقۡنَا ٱلۡإِنسَـٰنَ مِن نُّطۡفَةٍ أَمۡشَاجٍ۬ نَّبۡتَلِيهِ فَجَعَلۡنَـٰهُ سَمِيعَۢا بَصِيرًا
[76:3] We have created man from a mingled sperm-drop that We might try him; so We made him hearing, seeing.
[76:3] یقیناً ہم نے انسان کو ایک مرکّب نطفہ سے پیدا کیا جسے ہم طرح طرح کی شکلوں میں ڈھالتے ہیں۔ پھر اُسے ہم نے سننے (اور) دیکھنے والا بنادیا۔
|
[76:4]
اِنَّا هَدَيْنٰهُ السَّبِيْلَ اِمَّا شَاكِرًا وَّاِمَّا كَفُوْرًا
[76:4]
إِنَّا هَدَيۡنَـٰهُ ٱلسَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرً۬ا وَإِمَّا كَفُورًا
[76:4] We have shown him the Way, whether he be grateful or ungrateful.
[76:4] یقیناً ہم نے اُسے سیدھے رستے کی طرف ہدایت دی۔ خواہ (وہ) شکرگزار بنتے ہوئے (چلے) خواہ ناشکرا ہوتے ہوئے۔
|
[76:5]
اِنَّاۤ اَعْتَدْنَا لِلْكٰفِرِيْنَ سَلٰسِلَا۟ وَاَغْلٰلاً وَّسَعِيْرًا
[76:5]
إِنَّآ أَعۡتَدۡنَا لِلۡكَـٰفِرِينَ سَلَـٰسِلَاْ وَأَغۡلَـٰلاً۬ وَسَعِيرًا
[76:5] Verily, We have prepared for the disbelievers chains and iron-collars and a blazing Fire.
[76:5] یقیناً ہم نے کافروں کے لئے طرح طرح کی زنجیریں اور طوق اور ایک بھڑکتی ہوئی آگ تیار کئے ہیں۔
|
[76:6]
اِنَّ الْاَبْرَارَ يَشْرَبُوْنَ مِنْ كَاْسٍ كَانَ مِزَاجُهَا كَافُوْرًاۚ
[76:6]
إِنَّ ٱلۡأَبۡرَارَ يَشۡرَبُونَ مِن كَأۡسٍ۬ كَانَ مِزَاجُهَا ڪَافُورًا
[76:6] But the virtuous drink of a cup, tempered with camphor —
[76:6] یقیناً نیک لوگ ایک ایسے پیالے سے پیئیں گے جس کا مزاج کافوری ہوگا۔
|
[76:7]
عَيْنًا يَّشْرَبُ بِهَا عِبَادُ اللّٰهِ يُفَجِّرُوْنَهَا تَفْجِيْرًا
[76:7]
عَيۡنً۬ا يَشۡرَبُ بِہَا عِبَادُ ٱللَّهِ يُفَجِّرُونَہَا تَفۡجِيرً۬ا
[76:7] A spring wherefrom the servants of Allah drink. They make it gush forth — a forceful gushing forth.
[76:7] ایک ایسا چشمہ جس سے اللہ کے بندے پیئیں گے جسے وہ پھاڑ پھاڑ کر کشادہ کرتے چلے جائیں گے۔
|
[76:8]
يُوْفُوْنَ بِالنَّذْرِ وَيَخَافُوْنَ يَوْمًا كَانَ شَرُّهٗ مُسْتَطِيْرًا
[76:8]
يُوفُونَ بِٱلنَّذۡرِ وَيَخَافُونَ يَوۡمً۬ا كَانَ شَرُّهُ ۥ مُسۡتَطِيرً۬ا
[76:8] They fulfil their vow, and fear a day the evil of which is widespread.
[76:8] وہ (اپنی) منت پوری کرتے ہیں اور اس دن سے ڈرتے ہیں جس کا شر پھیل جانے والا ہے۔
|
[76:9]
وَيُطْعِمُوْنَ الطَّعَامَ عَلٰى حُبِّهٖ مِسْكِيْنًا وَّيَتِيْمًا وَّاَسِيْرًا
[76:9]
وَيُطۡعِمُونَ ٱلطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِۦ مِسۡكِينً۬ا وَيَتِيمً۬ا وَأَسِيرًا
[76:9] And they feed, for love of Him, the poor, the orphan, and the prisoner,
[76:9] اور وہ کھانے کو، اس کی چاہت کے ہوتے ہوئے، مسکینوں اور یتیموں اور اسیروں کو کھلاتے ہیں۔
|
[76:10]
اِنَّمَا نُطْعِمُكُمْ لِـوَجْهِ اللّٰهِ لَا نُرِيْدُ مِنْكُمْ جَزَآءً وَّلَا شُكُوْرًا
[76:10]
إِنَّمَا نُطۡعِمُكُمۡ لِوَجۡهِ ٱللَّهِ لَا نُرِيدُ مِنكُمۡ جَزَآءً۬ وَلَا شُكُورًا
[76:10] Saying, ‘We feed you for Allah’s pleasure only. We desire no reward nor thanks from you.
[76:10] ہم تمہیں محض اللہ کی رضا کی خاطر کھلا رہے ہیں، ہم ہرگز نہ تم سے کوئی بدلہ چاہتے ہیں اور نہ کوئی شکریہ۔
|