[23:15] Then We fashioned the sperm into a clot; then We fashioned the clot into a shapeless lump; then We fashioned bones out of this shapeless lump; then We clothed the bones with flesh; then We developed it into another creation. So blessed be Allah, the Best of creators.
[23:15] پھر ہم نے اس نطفے کو ایک لوتھڑا بنایا پھر لوتھڑے کو مُضغہ (یعنی گوشت کے مشابہ جما ہوا خون) بنا دیا پھر اس مُضغہ کو ہڈیاں بنایا پھر ہڈیوں کو گوشت پہنایا پھر ہم نے اسے ایک نئی خِلقت کی صورت میں پروان چڑھایا۔ پس ایک وہی اللہ برکت والا ثابت ہوا جو سب تخلیق کرنے والوں سے بہتر ہے۔
[23:19] And We sent down water from the sky according to measure, and We caused it to stay in the earth — and surely it is We Who determine its taking away —
[23:19] اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی اتارا پھر اُسے زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اُسے لے جانے پر بھی یقیناً قدرت رکھتے ہیں۔
[23:20] And We produced for you thereby gardens of date-palms and vines; for you therein are abundant fruits; and of them you eat.
[23:20] پھر ہم نے اس کے ذریعے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پروان چڑھائے۔ اُن میں تمہارے لئے بہت پھل (لگتے) ہیں اور اُن میں سے تم کھاتے بھی ہو۔
[23:22] And in the cattle also there is a lesson for you. We give you to drink of that which is in their bellies and you have in them many benefits, and of them you also eat;
[23:22] اور یقیناً تمہارے لئے چوپایوں میں ایک سبق ہے۔ ہم تمہیں اس میں سے جو اُن کے پیٹوں میں ہے پِلاتے ہیں۔ اور تمہارے لئے اُن میں بہت سے فوائد ہیں اور انہی میں سے کچھ تم کھاتے بھی ہو۔