خدا کی خاطر جو تم خرچ کروگے اس کا اجر تمہیں ملے گا۔ چندہ دینے سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے
صدقہ اور چندہ وغیرہ پاک کمائی سے دیا جاتا ہے۔ جماعت کو چاہئے کہ اپنے اموال کو جو وہ کماتے ہیں پاک اور صاف رکھے۔ وقف جدید اور تحریک جدید کے نئے مالی سالوں کا اعلان۔ نئے سال کی مبارکباد کا محبت بھرا دعائیہ پیغام (٣ جنوری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
سارے انبیاء کے کشوف مل کر بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کشوف کے برابر نہیں ہوتے
آپ کے بہت سے کشوف کا اردگرد کے ماحول پر بھی پرتَو پڑا اور بہت سے لوگ ان کے گواہ بن گئے۔ احادیث نبویہ کے حوالہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کے بعض عظیم الشان کشوف کا تذکرہ (١٠ جنوری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کشوف آپ کے خادم اور غلامِ کامل مسیح موعود علیہ السلام کے کشوف سے بہت بڑھ کرتھے اور ان میں جو پیشگوئیاں تھیں وہ بھی نہایت عظیم الشان تھیں
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے متعدد کشوف کا تذکرہ۔ یہ دعا کرنی چاہئے کہ اللہ تعالٰی دل کو ہر قسم کے حرص و ہوا سے خالی کردے۔ لڑکیوں کی شادیوں میں جہیز کو اہمیت نہ دیں۔ لڑکی اچھی صورت، اچھی سیرت کی ہو اس کے بعد کسی جہیز کا مطالبہ کرنا بالکل ناجائز ہے۔ بچیوں کی رخصتی کے تعلق میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کریں۔ (١٧ جنوری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
رحم کیا کرو۔ رحم کرنے والوں پر اللہ تعالٰی بھی رحم کرتا ہے۔
حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی اپنے آقا حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح بے حد شفقت کرنے والے اور غریبوں سے رحم کا سلوک کرنے والے تھے۔ (اللہ تعالٰی کی صفت رءوف و رحیم کے حوالہ سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شفقت و رحمت کے متعدد پاکیزہ نمونوں اور تعلیمات کا روح پرور تذکرہ) ٢٤ جنوری ٢٠٠٣ء
|  |
|
جب انسان خدا تعالٰی کی چادر کے نیچے آجاتا ہے اور ظل اللہ بنتا ہے، پھر وہ مخلوق کی ہمدردی اور بہتری کے لئے اپنے اندر ایک اضطراب پاتا ہے
ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس مرتبہ میں کُل انبیاء علیہم السلام سے بڑھے ہوئے تھے۔ خدا تعالٰی سے ڈرو اور اپنے بھائیوں سے ایسی ہمدردی کرو جیسے اپنے نفس سے کرتے ہو۔ (غلاموں، خادموں، پڑوسیوں، لڑکیوں اور یتیموں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفقت و رحمت کے روح پرور واقعات اور حسین تعلیم کا تذکرہ۔ اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے اپنے خادموں کے ساتھ شفقت کے مختلف واقعات کا بیان (٣١ جنوری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم تمام لوگوں سے زیادہ نرم خُو اور کریم تھے
خادموں اور بچوں کے ساتھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی شفقت و راٴفت کے واقعات کا دلنشین تذکرہ۔ (اللہ تعالٰی کے صفت رءوف و رحیم کے تعلق میں مختلف امور کا بیان) ٧ فروری ٢٠٠٣ء
|  |
|
اللہ تعالٰی مصور ہے یعنی صورت جمسیہ اور صورت روحیہ پیدا کرنے والا ہے۔ جن تصویروں کی مناہی ہے اس سے مراد بتوں کی تصویریں ہیں اور مشرکانہ خیالات پیدا کرنے والی تصویریں
آیات قرآنیہ، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے اللہ تعالٰی کی صفت اَلْمُصَوِّر کا بیان (١٤ فروری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
نعمائے الٰہی کا ذکر کرتے رہنا شکر گزاری ہے۔ والدین کا شکر بھی واجب ہے بالخصوص ماں کا جس نے اس کی پرورش کی
والدہ مرحومہ کی یاد میں اور ان کی روح کو ثواب پہنچانے کی خاطر حضور کی طرف سے غریب بچیوں کی شادیوں کے لئے مناسب امداد کا انتظام کرنے کا اعلان۔ (قرآن مجید، احادیث نبویہ، لغت، اقوال بزرگان اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے اللہ تعالٰی کی صفت شکور اور شاکر کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ ۔ ٢١ فروری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
جس پر کوئی احسان کیا جائے تو وہ اس کا بدلہ احسان سے چکائے اور جو اس کی طاقت نہ رکھتا ہو تو اس کا تذکرہ کرے
غریب بچیوں کی باعزت رخصتی کے لئے ’’مریم شادی فنڈ‘‘ کی نہایت مبارک تحریک میں احباب جماعت نے دل کھول کر قربانی میں حصہ لیا ہے۔ (٢٨ فروری ٢٠٠٣ء)
|  |
|
تحفہ خدا کی طرف سے ایک رزق ہے پس جسے تحفہ دیا جائے وہ اس سے بہتر تحفہ دے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم قرض کی واپسی ہمیشہ بڑھا کر کیا کرتے تھے۔ مریم شادی فنڈ میں مخلصین کی حیرت انگیز قربانی کا تذکرہ (اللہ تعالٰی کی صفت شکور کے تعلق میں مختلف پہلوؤں کا بیان) ٧ مارچ ٢٠٠٣ء
|  |
|
اللہ تعالٰی کا شکر گزار بندہ بننے کے لئے دعا ایک بڑا مؤثر ذریعہ ہے ۔اصل شکر تقویٰ اور طہارت میں مضمر ہے
حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اپنے اصحاب کی خدمتوں پر قدر دانی کے واقعات (اللہ تعالٰی کی صفت شکور کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ) ١٤ مارچ ٢٠٠٣ء
|  |
|
وہ خدا بڑا زبردست اور قوی ہے جس کی طرف محبت اور وفا کے ساتھ جھکنے والے ہرگز ضائع نہیں کئے جاتے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالٰی کی صفت قوی کے مظہر اتم تھے۔ (آیات قرانیہ، احادیثِ نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور روایات صحابہ کے حوالہ سے اللہ تعالٰی کی صفت قوی کا بیان ، ٢١ مارچ ٢٠٠٣ء)
|  |
|
طاقتور وہی ہے جو اپنے نفس پر غصہ کی حالت میں قابو پائے
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کی خاطر ہزاروں بلاؤں کو اپنے سر پر لیا (آیات قرانیہ، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود کے ارشادات و واقعات کے حوالہ سے اللہ تعالٰی کی صفت القوی کے مختلف پہلوؤں کا بیان ، ٢٨ مارچ ٢٠٠٣ء)
|  |
|
|
|
ہمارے خبیر خدا نے چودہ سو سال قبل آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ماضی کے حوالے سے بھی اور آئندہ زمانے میں ہونے والی ایجادات اور پیش آنے والے واقعات سے متعلق بھی تفصیل سے خبریں عطا فرمائیں جو بڑی شان سے پوری ہوئیں اور ہورہی ہیں
اللہ تعالٰی کی صفت الخبیر کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ ، ١١ اپریل ٢٠٠٣ء
|  |
|
وہ وقت آتا ہے کہ تیرے ساتھ ایک دنیا ہوگی وہ تیرے سلسلہ کو اور تیری جماعت کو زمین پر پھیلا دے گا
اللہ تعالٰی کی صفت الخبیر کے تعلق میں قرآن مجید، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعض پیش خبریوں کا ایمان افروز تذکرہ جو حیرت انگیز طور پر پوری ہوئیں اور ہورہی ہیں۔ (سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی کا فرمودہ آخری خطبہ جمعہ ، ١٨ اپریل ٢٠٠٣ء
|  |
|