اللہ تعالٰی رَءُوْف ہے وہ اپنے بندوں پر بار بار رحم کرنے والا ہے۔ راٴفت کے معنی ایسی انتہائی مہربانی کے ہیں جو احسان اور بخشش کا تقاضا کرتی ہے
قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود کے ارشادات کے حوالہ سے اللہ تعالٰی کی صفت رَءُوْف کا تذکرہ۔ ١٣ دسمبر ٢٠٠٢ء
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی رحمت کے سائے سب دنیا پر چھائے ہوئے ہیں
اس دنیا میں بھی آپ کی شفاعت کے نتیجہ میں بہت سے گنہگار بخشے جائیں گے۔ پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر دن رات درود بھیجیں۔ یہ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالٰی بنی نوع انسان میں سب کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کی نتیجہ میں شفا کے معجزے دکھائے۔ (اللہ تعالٰی کی صفت رؤوف کے تعلق میں رحمت و شفقت کے مختلف پہلوؤں کا تذکرہ ، ٢٠ دسمبر ٢٠٠٢ء)
اللہ تعالٰی کی رحمت اس کے غضب پر حاوی ہے ۔۔۔ جلسہ سالانہ قادیان کے نہایت کامیاب و بابرکت انعقاد کا تذکرہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی راٴفت و رحمت کے ذکر میں انسانوں ہی نہیں جانوروں سے بھی شفقت و رحمت کے متعدد دلآویز واقعات کا روح پرور بیان۔ (قرآن مجید و احادیث نبویہ کے حوالہ سے اللہ تعالٰی کی صفت رؤوف کا تذکرہ، ٢٧ دسمبر ٢٠٠٢ء)