توحید کے دائرے میں سب سے بڑا امن ہے
عبادت کو خالص کرنا اور اول المسلمین ہونا، یہ وہ راز ہے جس سے تمام دنیا کا امن وابستہ ہے۔ ٩ مئی ١٩٩٧ء بمقام مسجد فضل لندن
نفس مطمئنہ ہی ہے جو بالآخر فتح پائے گا
آج جماعت احمدیہ کو ضرورت ہے کثرت کے ساتھ نفس مطمئنہ پیدا کرنے والوں کی ۔ ١٦ مئی ١٩٩٧ء بمقام بیت الرشید ہمبرگ، جرمنی
نئے آنے والوں کو ذاتی طور پر اللہ کے تعلق سے باندھنا شروع کریں
جو قومیں آپ میں داخل ہورہی ہیں ساتھ ساتھ ان کو فیض پہنچانا بھی ضروری ہے۔ اس سال اور صدی کے اختتام کے حوالہ سے عالمی توحید کے قیام اور خدمت بنی نوع انسان کے سلسلہ میں دور رس اثرات و نتائج کی حامل اہم زریں ہدایات۔ ٣٠ مئی ١٩٩٧ء بمقام مسجد فضل لندن
بچوں کی تربیت سے متعلق نہایت اہم زریں ہدایات
میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ اگر تم اپنے اندر وہ نقوش پیدا کرلو جو نقوش مھرِ محمدی کے نقوش ہیں تو اربوں آپ کی وجہ سے بچائے جائیں گے۔ ٢٠ جون ١٩٩٧ء بمقام مسجد بیت الرحمٰن واشنگٹن، امریکہ
یہ جلسہ وہ جلسہ جو ہمارے مباہلے کے سال کے نتیجہ کو دکھانے والا جلسہ ہوگا
جب دشمن دکھ دے، مخالفانہ چالیں چلے تو تم نے جہاں توکل کرنا ہے وہاں صبر سے بھی کام لینا ہے۔ اگر دعا کریں گے تو انشاءاللہ اگلے دو سال میں خدا اپنے فضل سے ایسے حیرت انگیز نظارے دکھائے گا جن کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔ ١١ جولائی ١٩٩٧ء بمقام مسجد فضل لندن
خدا کی راہ میں خرچ کرناسوائے اپنی ذات کے کسی پر احسان نہیں
جتنا ہمیں تقوٰی بڑھانے کی توفیق ملے گی اتنا ہی انفاق فی سبیل اللہ تمہارے لئے بہتر ہوتا چلا جائے گا۔ تحریک جدید کے نئے مالی سال کا اعلان۔ ٣١۔ اکتوبر ١٩٩٧ء بمقام مسجد فضل لندن