In the Name of Allah, The Most Gracious, Ever Merciful.

Love for All, Hatred for None.

Al Islam Home Page > Urdu Home Page > Al Islam Urdu Library
اردو » الاسلام اردو لائبریری » خطبات جمعہ » حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالٰی » ٢٠٠٤ء ۔ 2004ء
آڈیو ۔ ویڈیو ۔ تراجم اور مکمل متن خطبات ٢٠٠٤ء Video
تواضع اور فروتنی اختیار کرنے والوں کو اللہ تعالٰی بلندیاں عطا کرتا ہے تاریخ انسانی میں سب سے زیادہ عاجزی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں نظر آتی ہے۔ (عاجزی، انکساری اور فروتنی کے بارہ میں پرمعارف اور ایمان افروز خطبہ جمعہ، ٢ جنوری ٢٠٠٤ء) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  2-Jan-2004
جو شخص اللہ تعالٰی کے لئے خرچ کرتا ہے اللہ تعالٰی اس کے رزق میں برکت دیتا ہے وقف جدید کی مالی تحریک میں ١٢٤ ممالک کے چار لاکھ مخلصین شامل ہوچکے ہیں۔ وقف جدید میں مالی قربانی میں دنیا بھر میں امریکہ اول، پاکستان دوم اور برطانیہ سوم رہا۔ (وقف جدید کے سینتالیسویں سال کا اعلان، ایم ٹی اے کے دس سال اور بنگلہ دیش کے حالات کا تذکرہ، ٩ جنوری ٢٠٠٤ء) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  9-Jan-2004
والدین کے لئے دعا کرو اللہ تعالٰی ان پر رحم فرمائے اور ان کو کوئی دکھ نہ پہنچے اپنے والدین کی خدمت بجا لاؤ ورنہ اُس جنت سے محروم ہوجاؤ گے جو ان کے قدموں کے نیچے ہے۔ (احادیث نبویہ اور اُسوہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں والدین کے ساتھ حسن سلوک کا پر معارف بیان، ١٦ جنوری ٢٠٠٤ء) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  16-Jan-2004
خدا تعالٰی کی پرستش کرو، والدین سے احسان اور یتیموں سے حسن سلوک سے پیش آؤ اگر ہر ایک اپنے دائرے میں حسن سلوک کرنے والا بن جائے تو دنیا کے فساد ختم ہوجائیں گے۔ (حقوق العباد کی ادائیگی، قریبی رشتہ داروں اور یتیموں سے احسان کرنے کا پرمعارف تذکرہ، ٢٣ جنوری ٢٠٠٤ء) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  23-Jan-2004
اگر پردے کی اپنی پسند سے تشریح کرنی شروع کردیں تو اس کا تقدس کبھی قائم نہیں ہوسکتا ہر ایک پرھیزگار کو اس تمدنی زندگی میں غض بصر کی عادت ڈالنی چاہئے۔ پردے کی اہمیت کے ضمن میں والدین کی ذمہ داریاں اور بعض تربیتی امور کا پرمعارف بیان۔ ٣٠ جنوری ٢٠٠٤ء مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  30-Jan-2004
حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی، امانت کا حق ادا کرنے اور خیانت سے بچنے کی تعلیمات پر مشتمل پُرمعارف خطبہ امانت کو ادا کرنے اور خیانت سے بچنے کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اسوہ اپنائیں۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا جو شخص بدنظری، خیانت اور جھوٹ سے توبہ نہیں کرتا وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے۔ ٦ فروری ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  6-Feb-2004
خدا تعالٰی کی رضا کی خاطر صبر کرنا اللہ کے فضلوں کا وارث بنادیتا ہے محنت کی کمائی فرض ہے ۔ مانگنے کی عادت کبھی نہ پیدا کرو۔ بدی کا جواب نیکی سے دو۔ ابتلاؤں پر حوصلہ اور صبر سے کام لینا چاہئے۔ ١٣ فروری ٢٠٠٤ء PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  13-Feb-2004
آج اگر اخلاق کے اعلیٰ نمونے کوئی دکھا سکتا ہے تو وہ احمدی ہیں جنہوں نے ان احکامات پر عمل پیرا ہونے کے لئے زمانے کے امام کے ہاتھ پر تجدید بیعت کی ہے اللہ تعالٰی کی خاطر کسی کو معاف کرو گے تو اللہ تعالٰی دنیا میں تمہاری عزت پہلے سے زیادہ قائم کرے گا۔ (معاشرے میں عفو و درگزر کے قیام کے سلسلہ میں بصیرت افروز خطبہ جمعہ، ٢٠ فروری ٢٠٠٤ء) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  20-Feb-2004
انسان کی تمام روحانی خوبصورتی تقویٰ کی باریک راہوں پر قدم مارنا ہے ۔ ہر وہ عہد جو انصاف اور سچائی پر مبنی ہے اس کا اللہ تعالٰی ضامن ہوتا ہے۔ ہمیشہ اس کے آگے جھکو اور چھوٹے سے چھوٹے رنگ میں بھی اس کا شریک نہ ٹھہراؤ۔ ہر سطح پر اب یہ احمدی کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاہدوں کی پاسداری کرنے والے اور کرانے والے ہوں۔ ٢٧ فروری ٢٠٠٤ء PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  27-Feb-2004
حق و انصاف اور سچی گواہی کے بارہ میں قرآنی تعلیم کا حسین اور بے مثال بیان ٥ مارچ ٢٠٠٤ء PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  5-Mar-2004
نظام خلافت کے بعد دوسرا اہم اور مقدس ادارہ جماعت میں شورٰی کا ادارہ ہی ہے مجلس شورٰی ہو یا صدر انجمن احمدیہ، خلیفہ کا مقام بہرحال دونوں کی سرداری ہے۔ آپ کا ہر عمل اور مشورٰی تقوٰی پر مبنی اور خدا کی خاطر ہو۔ (مجالس شورٰی کی اہمیت اور طریق کار کے بارہ میں احباب جماعت کو پرمعارف ہدایات، حضور انور کی افریقہ کے پہلے دورے پر روانگی کے موقع پر احباب جماعت کو دعا کی خاص تحریک، ١٢ مارچ ٢٠٠٤ء) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  12-Mar-2004
خُلقِ احسان کے بارہ میں قرآن کریم، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود کے حوالہ سے ایمان افروز بیان ہرپاک دل کو حضرت محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے لے آؤ تو یہ بھی تمہارا قوم پر ایک بڑا احسان ہوگا۔ نیکی یہ ہے کہ خداتعالٰی سے پاک تعلق قائم کئے جاویں۔ اور اس کی محبت ذاتی رگ و ریشہ میں سرایت کرجاوے۔ بہترین گھر وہ ہے جس میں یتیم ہو اور اس سے احسان کا سلوک کیا جائے اور بدترین گھر وہ ہے جس میں یتیم سے بدسلوکی کی جائے۔ ١٩ مارچ ٢٠٠٤ بمقام بستان احمد اکرا غانا (مغربی افریقہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  19-Mar-2004
اللہ تعالٰی کے حضور جھکیں اور اپنی نمازوں کو خالص کریں ۔ اگر نماز میں ذوق آگیا تو سمجھیں سب کچھ مل گیا تقویٰ کا مطلب ہے نفس کو خطرے سے محفوظ کرنا اور ہر اس چیز سے بچانا جو انسان کو گنہگار کردے۔ صالح اور متقی اولاد کی خواہش سے پہلے ضروری ہے کہ خود اپنی اصلاح کریں۔ ٢٦مارچ ٢٠٠٤ء بمقام واگاڈاگو، بورکینافاسو (مغربی افریقہ) PDF Real Audio Streaming  26-Mar-2004
اللہ تعالٰی نے انسان کی پیدائش کی غرض یہ بتائی ہےکہ وہ اس کی عبادت کرنے والا ہو انشاءاللہ کوئی بچہ مالی کمزوری کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہیں رہے گا۔ بچوں کو تعلیم سے محروم رکھنا ان پر ظلم ہے۔ احمدیوں کا فرض ہے کہ مساجد آباد کریں اور بچوں کو بھی نماز کا عادی بنائیں۔ ٢۔اپریل ٢٠٠٤ء بمقام بوبوجلاسو، بورکینافاسو (مغربی افریقہ) PDF Real Audio Streaming  2-Apr-2004
اللہ نرے اقوال سے راضی نہیں ہوتا۔ چاہئیے کہ تمہارے اعمال تمہارے احمدی ہونے کا ثبوت دیں بیعت کے حقیقی منشاء کو پورا کرنے کی کوشش کرو یعنی تقویٰ اختیار کرو۔ عبادات بجالاؤ، قرآن پڑھو، جو لوگ قرآن کو عزت دیں گے وہ آسمان پر عزت پائیں گے۔ ٩۔اپریل ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت التوحید، کوتونو، بینن (مغربی افریقہ) PDF Real Audio Streaming  9-Apr-2004
خدائی وعدہ میں اور میرے رسول غالب آئیں گے آج بھی پورا ہوتے ہم دیکھ رہے ہیں افریقہ کا براعظم خوش قسمت ترین ہے ۔ ان کے دل نور یقین سے پُر ہے۔ اللہ تعالٰی کے فضلوں کی وہ بارش برسی ہے جو انسانی تصور سے باہر ہے۔ دورہء مغربی افریقہ میں ہونے والے خدائی فضلوں اور احسانات کا مختصر بیان۔ ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے چینل 2 کے اجراء کا اعلان۔ ١٦۔اپریل ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  16-Apr-2004
حقیقی توبہ کے ساتھ حقیقی پاکیزگی اور طہارت شرط ہے ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ اپنی ظاہری و باطنی صفائی کی طرف خاص توجہ دے۔ دنیا میں ہرجگہ جماعتی عمارات صفائی و سرسبزی کے لحاظ سے منفرد نظر آئیں۔ مساجد کے ماحول کو بھی پھولوں اور کیاریوں اور سبزے سے خوبصورت رکھیں۔ (طہارت و صفائی کے متعلق اسلامی تعلیمات کا پُر اثر بیان)۔ ٢٣ اپریل ٢٠٠٤ء ۔ بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  23-Apr-2004
احمدیوں پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ قناعت اور سادگی کو اپنائیں مومن کا کام یہ ہے کہ اصل مقصود اس کا اللہ تعالٰی کی رضا ہو نہ کہ دنیا کے پیچھے دوڑنا۔ اللہ کرے کہ ایسے لوگوں کی تعداد جماعت میں بڑھتی چلی جائے جن میں قناعت بھی ہو۔ قربانی کی روح بھی ہو اور اللہ تعالٰی کی محبت حاصل کرنے کی حرص بھی ہو۔ (قرآن مجید، احادیث نبویہ، ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے سادگی اور قناعت کے مضمون کا پرمعارف بیان)، فرمودہ ٣٠ اپریل ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن (برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  30-Apr-2004
مومن وہ ہے جو درحقیقت دین کو مقدم سمجھے۔ دنیا سے دل لگانا بڑا دھوکہ ہے۔ دنیا بھی کماؤ لیکن مقصد صرف اور صرف دنیا نہ ہو بلکہ جہاں اللہ اور اس کے بندوں کے حقوق کا سوال پیدا ہوتا ہو تو اس وقت دنیا سے مکمل بے رغبتی ہو۔ (٧۔مئی ٢٠٠٤ء، بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  7-May-2004
نماز اور استغفار دل کی غفلت کے عمدہ علاج ہیں اللہ تعالٰی اپنے مومن بندوں کی توبہ قبول کرنے اور ان کی بخشش کے سامان پیدا کرنے کے لئے ہروقت تیار ہے۔ پس اللہ تعالٰی سے ہر وقت اس کی مغفرت طلب کرتے رہنا چاہیے۔ (١٤مئی ٢٠٠٤ء، بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  14-May-2004
خلیفہ وہی ہے جو خدا بناتا ہے۔ خدا نے جس کو چن لیا اس کو چن لیا۔ مخالفین اور منافقین جتنا مرضی زور لگالیں خلافت اللہ تعالٰی کی دی ہوئی ہے اور جب تک اللہ چاہے گا یہ رہے گی۔ سچے وعدوں والا خدا آج بھی اپنے مسیح سے کئے ہوئے وعدوں کو اسی طرح پورا کررہا ہے جس طرح وہ پہلی خلافتوں میں کرتا رہا ہے۔ (٢١مئی ٢٠٠٤ء بمقام بادکروزناخ، جرمنی) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  21-May-2004
ہمیشہ اپنے چندوں کے حساب کو صاف رکھنا چاہئے۔ پھر دیکھیں کہ اللہ تعالٰی کے فضل کس طرح نازل ہوتے ہیں جماعت میں اللہ تعالٰی کے فضل سے قربانی کا معیار بہت اعلیٰ ہے ۔ زکوٰۃ کا بھی ایک نصاب ہے اور معین شرح ہے۔ نصاب اور شرح کے مطابق زکوٰۃ کو ادا کرنا چاہئے۔ احمدی خواتین کو زکوٰۃ ادا کرنے کی طرف خاص طور پر توجہ دینی چاہئے۔ (٢٨ مئی ٢٠٠٤ء، بمقام گروس گراؤ، جرمنی) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  28-May-2004
دعوت الی اللہ کا کام ایک مستقل کام ہے ہر احمدی اپنے لئے فرض کرلے کہ اس نے سال میں کم از کم ایک یا دو دفعہ ایک یا دو ہفتے تک اس کام کے لئے وقف کرنا ہے۔ (قرآن مجید، احادیث نبویہ، اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے تبلیغ و دعوت الی اللہ کی طرف پوری سنجیدگی سے خصوصی توجہ دینے کی تاکید اور نہایت اہم نصائح، ٤ جون ٢٠٠٤ء بمقام نن سپیٹ، ہالینڈ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  4-Jun-2004
حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کی طرف خصوصی توجہ دیں، ایم ٹی اے سے بھی فائدہ اٹھائیں، نیک صحبت اختیار کریں قرآن مجید اور احادیث نبویہ کو سمجھنے کے لئے خود بھی صادق بنو۔ اس زمانے کے امام کی جماعت میں شامل ہوگئے ہو تو اپنے اندر بھی پاک تبدیلیاں پیدا کرو۔ (اصلاح نفس کے لئے بچوں اور نومبایعین کی تربیت کے لئے نہایت اہم اور زریں ہدایات، ١١ جون ٢٠٠٤ء، بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  11-Jun-2004
آج یہ ذمہ داری ہم احمدیوں پر سب سے زیادہ ہے کہ علم کے حصول کی خاطر زیادہ سے زیادہ محنت کریں علم سے مراد منطق یا فلسفہ نہیں بلکہ حقیقی علم وہ ہے جو اللہ تعالٰی محض اپنے فضل سے عطا کرتا ہے اور اس سے خشیت الٰہی پیدا ہوتی ہے۔ اپنی علمی و روحانی پیاس کو بجھانے کے لئے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے مطالعہ کی تاکیدی نصیحت۔ واقفین نو زبانیں سیکھنے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔ واقفین نو کی رہنمائی کے لئے اس شعبہ کے عہدیداران کے لئے اہم تفصیلی ہدایات۔ احمدی خواتین بھی اپنے علم میں اضافہ کے ساتھ ساتھ بچوں کو وقت دینے کی طرف توجہ دیں۔ (١٨ جون ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  18-Jun-2004
ایسے سفر جو اللہ کی خاطر کئے جاتے ہیں ان میں بہت زیادہ تقوٰی کا خیال رکھیں مسافروں کو ہمیشہ اللہ تعالٰی سے سفر میں آسانی کے لئے خیر مانگتے رہنا چاہئے۔ آپ کے جو بھی سفر ہوں اللہ تعالٰی کی رضا حاصل کرنے کی غرض سے ہوں۔ (قرآن مجید اور احادیث نبویہ کے حوالہ سے مسافروں کے لئے اہم ہدایات، حضرت صاحبزادہ مرزا مبارک احمد صاحب کی وفات پر آپ کا ذکر خیر، فرمودہ ٢٥ جون ٢٠٠٤ء بمقام انٹرنیشنل سنٹر، مسسی ساگا، کینیڈا) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  25-Jun-2004
یاد رکھیں بحیثیت گھر کے سربراہ مرد کی ذمہ داری ہے کہ اپنے گھر کے ماحول پر نظر رکھے، اپنی بیوی کے بھی حقوق ادا کرے اور اپنے بچوں کے بھی حقوق ادا کرے (قرآن مجید، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے مردوں کو اپنی ذمہ داریاں سمجھنے اور اپنے اہل و عیال سے حسن سلوک کی تاکیدی نصیحت، فرمودہ ٢جولائی ٢٠٠٤ء بمقام انٹرنیشنل سنٹر، مسی ساگا، کینیڈا) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  2-Jul-2004
جولوگ محرمات کا کاروبار کررہے ہیں وہ اس کو ختم کردیں جو چیزیں اللہ تعالٰی نے حرام قرار دی ہیں ان سے بچتے رہیں تو اللہ تعالٰی کا قرب پانے والے اور اس کے فضلوں کو سمیٹنے والے ہوں گے۔(کینیڈا کے سفر میں کینیڈا اور امریکہ کے افراد جماعت کے اخلاص و وفا اور جماعتی ترقی کا روح پرور تذکرہ، فرمودہ ٩ جولائی ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  9-Jul-2004
تم نے جن اخلاق کا مظاہرہ کرنا ہے ان میں سے ایک خُلق مجالس کے حقوق بھی ہیں۔ ایک احمدی کو اس خُلق کی ادائیگی کی طرف خاص طور پر بہت توجہ دینی چاہئے۔ (قرآن مجید، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے مجالس کے حقوق کا بیان، فرمودہ ١٦ جولائی ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  16-Jul-2004
جلسہ کے انتظامات میں مہمان نوازی کی بنیادی حیثیت ہے ۔ سچا مومن وہی ہے جو اپنے مہمان کی مہمان نوازی کا حق ادا کرتا ہے ۔ (مہمان نوازی سے متعلق قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور پاکیزہ نمونوں کے حوالہ سے تاکیدی نصائح، فرمودہ ٢٣ جولائی ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  23-Jul-2004
جلسوں پر آنے والے صرف میلے کی صورت میں اکٹھے ہوجانے کا تصور لے کر نہ آئیں۔ جلسہ کی تقاریر کو پورے غور اور توجہ کے ساتھ سنیں۔ (جلسہ سالانہ کے اغراض و مقاصد کا تذکرہ اور شرکاء کے لئے اہم ہدایات، فرمودہ ٣٠ جولائی ٢٠٠٤ء بمقام اسلام آباد، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  30-Jul-2004
جلسہ سالانہ کے کامیاب و بابرکت انعقاد پر اللہ تعالٰی کا شکر بجالائیں۔ نظام خلافت اور نظام وصیت کا بہت گہرا تعلق ہے۔ نظام وصیت کو اب اتنا فعال ہوجانا چاہئے کہ سوسال بعد تقوٰی کے معیار بجائے گرنے کے نہ صرف قائم رہیں بلکہ اور بڑھیں(فرمودہ ٦۔اگست ٢٠٠٤ء، بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  6-Aug-2004
اللہ تعالٰی کا حکم ہے کہ لین دین چاہے چھوٹا ہو یا بڑا، لکھا کرو جو شخص چاہتا ہے کہ اس کی دعا قبول ہو اور اس کی تکلیف دور ہوجائے تو اسے چاہئے کہ وہ تنگدست مقروض کو سہولت دے۔ (قرض اور لین دین کے بارہ میں قرآن کریم، احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت اقدس مسیح موعود کے حوالہ سے ایمان افروز بیان، فرمودہ ١٣۔اگست ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio Streaming  13-Aug-2004
لغویات ایک حد کے بعد گناہ میں شمار ہونے لگتی ہیں نیکیوں کی معراج حاصل کرنے کے لئے تمام نیکیاں بجالانا ضروری ہے۔ تربیتی مضامین پر ایک جامع اور پرمعارف خطبہ جمعہ۔ (فرمودہ ٢٠ اگست ٢٠٠٤ء بمقام مئی مارکیٹ ، منہائم جرمنی) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  20-Aug-2004
برکت ہمیشہ نظام جماعت کی اطاعت اور اس کے ساتھ وابستہ رہنے میں ہی ہے اطاعت نظام اور وحدت کے متعلق قرآن مجید، احایث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کی روشنی میں تاکیدی نصائح۔ (فرمودہ ٢٧ اگست ٢٠٠٤ء بمقام ’’بیت الرشید‘‘ ہمبرگ، جرمنی۔ PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  27-Aug-2004
اسلام سلامتی کا پیغام ہے ۔ ہر احمدی کو اس کو دنیا میں پھیلانا چاہئے۔ جتنی زیادہ دعاؤں سے آپ میری مدد کررہے ہوں گے اتنی زیادہ جماعت میں مضبوطی آتی چلی جائے گی اور اتنی زیادہ آپس میں محبت بڑھتی چلی جائے گی۔ معاشرہ میں السلام علیکم کو رواج دینے سے متعلق قرآن مجید ، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سےتاکیدی نصائح۔ (فرمودہ ٣ ستمبر ٢٠٠٤ء بمقام زیورک ، سویٹزرلینڈ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  3-Sep-2004
ہر احمدی کا فرض بنتا ہے کہ نیکیوں میں آگے بڑھے ہمارا ہر قول اور ہر فعل، اٹھنا بیٹھنا اللہ کی رضا کے مطابق ہو۔ جن نیکیوں میں آگے بڑھنے کی احمدیوں سے توقع کی جاتی ہے وہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کی ادائیگی ہے ۔ اپنی پوری استعدادوں اور صلاحیتوں کے ساتھ نیکیاں کرنے کی طرف توجہ دیں۔ (فرمودہ ١٠ ستمبر ٢٠٠٤ء بمقام بیت السلام، برسلز بیلجیم) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  10-Sep-2004
آپس کے جھگڑوں اور لڑائیوں اور فسادوں کو ختم کریں تم آپس میں جلد صلح کرو اور اپنے بھائیوں کے گناہ بخشو ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر رنجشوں اور لڑائی جھگڑوں سے احتراز اور صلح صفائی سے رہنے سے متعلق قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے تاکیدی نصائح۔ (فرمودہ ١٧ ستمبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، برطانیہ۔ PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  17-Sep-2004
ہر احمدی کو اس بات کی فکر کرنی چاہئے کہ وہ خود بھی اور اس کے بیوی بچے بھی قرآن کریم پڑھنے اور اس کی تلاوت کرنے کی طرف توجہ دیں۔ پھر ترجمہ پڑھیں پھر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام کی تفسیر پڑھیں۔ قرآن کریم کو ایک معمولی کتاب سمجھ کر نہ پڑھو بلکہ اس کو خدا تعالٰی کا کلام سمجھ کر پڑھو۔ (فرمودہ ٢٤ ستمبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  24-Sep-2004
برمنگھم میں جماعت احمدیہ کی مسجد کا بابرکت افتتاح اس مسجد کے افتتاح کے دن سے یہ بھی عہد کریں کہ آپس میں بھی پیار اور محبت سے رہیں گے اور اس مسجد سے ہمیشہ امن اور سلامتی کا پیغام دنیا کو پہنچاتے رہیں گے۔ نمازوں کے قیام کی اہمیت کے بارہ میں قرآن و حدیث اور ارشادات حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے حوالے سے تاکیدی نصائح۔ (فرمودہ یکم اکتوبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد دارالبرکات۔ برمنگھم، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  1st-Oct-2004
دعوت الی اللہ ایک احمدی کا بنیادی کام ہے ۔ دعوت الی اللہ میں تسلسل، مستقل مزاجی، حکمت اور دعاؤں سے کام لیں۔ دعوت الی اللہ کے لئے عمل صالح بھی بہت ضروری ہے ۔ ایک احمدی کی کوئی غلط حرکت ایک اچھے دعوت الی اللہ کرنے والے کے کام پر بھی اثر انداز ہوتی ہے۔(فرمودہ ٨ اکتوبر٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الرحمٰن، گلاسگو، سکاٹ لینڈ، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  8-Oct-2004
روزہ صرف اتنا نہیں ہے کہ کچھ عرصہ کے لئے کھانا پینا چھوڑ دیا تو تقوٰی کے اعلیٰ معیار قائم ہوجائیں گے۔روزہ کے ساتھ بہت ساری برائیوں کو بھی چھوڑنا ہوگا اور اللہ تعالٰی کی عبادت بھی پہلے سے بڑھ کر کرنی ہوگی۔ رمضان المبارک کی اہمیت ، فضیلت ، غرض و غایت اور برکات کے متعلق قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے اہم نصائح۔ (فرمودہ ١٥ اکتوبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  15-Oct-2004
اپنی عبادتوں کو زندہ کریں۔ باجماعت نمازوں کی طرف ابھی بہت زیادہ توجہ کی ضرورت ہے اگر یہ ہوجائے تو ہم انشاءاللہ تعالٰی جماعت کی سالوں میں ہونے والی ترقیات کو دنوں میں واقع ہوتے دیکھیں گے۔ ہر احمدی یہ عہد کرے کہ اس رمضان میں اپنے اندر انشاءاللہ تعالٰی انقلابی تبدیلیاں پیدا کرنی ہیں۔ ہر احمدی یہ کوشش کرے اور دعاؤں اور اللہ تعالٰی کے قرب کے مزے چکھے۔ (فرمودہ ٢٢ اکتوبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  22-Oct-2004
رمضان کا درمیانی عشرہ مغفرت کا موجب ہے اعتکاف کے مسائل اور لیلۃ القدر کی حقیقت اور عظمت و اہمیت سے متعلق احادیث نبوی اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے پر معارف مضمون کا بیان (فرمودہ ٢٩ اکتوبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  29-Oct-2004
تحریک جدید کا نظام، نظام وصیت کے لئے ارہاص کے طور پر ہے اور نظام وصیت کے ساتھ نظام خلافت کا بڑا گہرا تعلق ہے دفتر اوّل کے مجاہدین کے کھاتوں کو زندہ کرنے کی تحریک کی یاد دہانی۔ وہ تمام احمدی جو ابھی تک تحریک جدید کے مالی جہاد میں شامل نہیں ہوئے انہیں دفتر پنجم میں شامل کیا جائے۔سال گزشتہ میں تحریک جدید میں مالی قربانی پیش کرنے کے لحاظ سے دنیا بھر کی جماعتوں میں پاکستان اول، امریکہ دوم اور برطانیہ تیسرے نمبر پر رہا۔ (فرمودہ ٥ نومبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح، مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  5-Nov-2004
احمدیوں کو جمعہ کی حاضری اور اس کی حفاظت کی طرف خاص توجہ دینی چاہئے۔ جمعہ کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ہمیشہ جمعہ کی حاضری کو لازمی اور یقینی بنائیں اور اللہ تعالٰی کے ذکر اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود کی وجہ سے رحمٰن کے بندے بننے کی کوشش کریں ۔ اصل اہمیت جمعہ کی ہے ۔ جمعۃ الوداع کی الگ کوئی فضیلت قرآن و حدیث میں مذکور نہیں۔ (فرمودہ ١٢ نومبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  12-Nov-2004
ہر احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ کسی کے عیب اور غلطیاں تلاش کرنا تو دور کی بات ہے اگر کوئی کسی کی غلطی غیر ارادی طور پر بھی علم میں آجائے تو اس کی ستّاری کرے اگر کسی سے ہمدردی ہے تو دعا اور ذاتی طور پر سمجھا کر اس برائی کو دور کرنے کی کوشش کرے۔ دوسروں کے عیوب اور کمزوریوں کی پردہ پوشی سے متعلق احادیث نبویہ اور ارشادات حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے حوالہ سے تاکیدی نصائح۔ (فرمودہ ١٩ نومبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  19-Nov-2004
دعاؤں اور صدقات کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جب اللہ تعالٰی کا بندہ خالص ہو کر اس کے سامنے جھکتا ہے اور اس سے بخشش اور معافی طلب کرتا ہے تو وہ بھی اس پر رحم اور فضل کی نظر ڈالتا ہے۔ دعا اور صدقہ و خیرات کے متعلق قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے پرمعارف مضمون کا بیان۔(فرمودہ ٢٦ نومبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  26-Nov-2004
اللہ تعالٰی بندوں کی عبادت کا محتاج نہیں ہے بلکہ وہ بندوں کے فائدے کے لئے اور انہیں اپنے فضلوں اور انعامات سے نوازنے کے لئے عبادت کا حکم دیتا ہے۔ انسان جس فطرت پر پیدا کیا گیا ہے وہ یہی ہے کہ وہ اپنے پیدا کرنے والے کی طرف جھکے۔ عبادت کی اہمیت و افادیت کو دلوں میں واضح کرنے کے لئے ذیلی تنظیموں خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کو خصوصی توجہ دینے کی تاکیدی ہدایت۔ (فرمودہ ٣ دسمبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  3-Dec-2004
ہر احمدی کا فرض ہے کہ اللہ تعالٰی کا پیار حاصل کرنے کے لئے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی پہلے سے بڑھ کر کرنے کی کوشش کرے اور آپ پر درود و سلام بھیجے۔ اس زمانہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہمیں عشق رسول کے اسلوب سکھائے ہیں۔ احمدیوں پر ہتک رسول کا الزام سراسر جھوٹ اور بہتان ہے۔ ہتک رسول کے مرتکب وہ لوگ ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی سے باہر نکل کر اس مسیح موعود کو نہیں مانتے جسے سلام پہنچانے کا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تاکیدی ارشاد فرمایا تھا۔(فرمودہ ١٠ دسمبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  10-Dec-2004
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اخلاق حسنہ کی تکمیل کے لئے مبعوث فرمائے گئے تھے۔ آپ کی امت میں داخل ہونے کا دعوٰی کرنے والے ہر شخص کا فرض بنتا ہے کہ آپ کے اخلاق حسنہ کو اختیار کرکے آپ کی بعثت کے مقصد کو پورا کرے۔ اور آج یہ فرض سب سے بڑھ کر جماعت احمدیہ کے ہر فرد پر عائد ہوتا ہے۔ احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات اور عملی نمونہ کے حوالہ سے معاشرہ کے کمزور اور بے سہارا افراد اور ماتحت ملازموں اور خادموں سے حسن سلوک کرنے کی تاکیدی نصائح۔ (فرمودہ ١٧ دسمبر ٢٠٠٤ء بمقام مسجد بیت الفتوح مورڈن، لندن، برطانیہ) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  17-Dec-2004
معاشرہ کا کام ہے کہ شادی کے قابل بیواؤں اور لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں کروانے کی طرف توجہ دے ۔ احمدی لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیاں آپس میں کی جائیں تاکہ آئندہ نسلیں دین پر قائم رہنے والی نسلیں ہوں۔ بیواؤں اور شادی کے قابل لڑکے، لڑکیوں کی شادیاں کروانے سے متعلق قرآن مجید، احادیث نبویہ اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے ارشادات کے حوالہ سے نہایت اہم تاکیدی نصائح۔ (فرمودہ ٢٤ دسمبر ٢٠٠٤ء بمقام بیت السلام، پیرس، فرانس) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  24-Dec-2004
دنیا میں ہر جگہ جہاں جہاں بھی جماعتیں قائم ہیں، جماعتی عہدیدار بھی اور ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی اپنے رویّوں میں ایک تبدیلی پیدا کریں۔ لوگوں سے پیار اور محبت کا سلوک کیا کریں۔ خلیفہء وقت نے آپ پر اعتماد کیا ہے اور آپ پر اعتماد کرتے ہوئے اس پیاری جماعت کو آپ کی نگرانی میں دیا ہے۔ افراد جماعت بھی عہدیداران کے ساتھ ادب اور احترام اور کامل اطاعت و فرمانبرداری کا تعلق قائم کریں۔ اللہ تعالٰی کے فضل سے خلافت احمدیہ نے ہمیشہ قائم رہنا ہے اور وفا قائم کرنے والے اس میں ہمیشہ پیدا ہوتے رہیں گے۔ دعاؤں کے ساتھ ہر سطح پر اخلاص و وفا کے نمونے دکھاتے ہوئے اُس اسلامی تعلیم پر عمل کرتے چلے جائیں جو ہمیں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے بتائی ہے۔ عہدیداران کے انتخاب اور عہدیداران اور افراد جماعت کے حقوق و فرائض سے متعلق قرآن مجید اور احادیث نبویہ کے حوالہ سے گرانقدر نصائح۔ (فرمودہ ٣١ دسمبر ٢٠٠٤ء بمقام بیت السلام ۔ پیرس، فرانس) PDF Real Video StreamingReal Audio StreamingMP3  31-Dec-2004