سیرت مسیح موعود علیہ السلام

فہرست مضامین

دیباچہ

حضرت مسیح موعودعلیہ الصلوٰۃوالسلام بانی سلسلہ احمدیہ کی سیرت و سوانح کا مطالعہ ہم سب کے لیے انتہائی اہم اور ضروری ہے، نہ صرف ہمارے علم اور معلومات کے لیے بلکہ عمل وایمان کی مضبوطی اور ترقی کے لیے بھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں اپنے دیباچہ میں از خود کچھ عرض کرنے کی بجائے اس کتاب کے دیباچہ اوّل کو من وعن یہاں لکھنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہوں جو حضرت مصلح موعودنے اس کتاب کے لیے رقم فرمایا تھا آپ فرماتے ہیں :۔

“چونکہ احمدیہ جماعت کی روز مرہ ترقی اور اطرافِ عالم میں پھیلنے والی لہر کو دیکھ کربہت سے لوگوں کو جو اس کے حالات سے واقف نہیں خیال پیدا ہوتاہے کہ وہ اس کے حالات سے آگاہ ہوں لیکن بوجہ مجبوری کے وہ مفصل کتب کو نہیں دیکھ سکتے اس لیے میں نے چاہا کہ ایک ایسا رسالہ لکھ دوں جس میں مختصرطور پر اس سلسلہ اور اس کے بانی کے حا لات درج ہوں تا کہ طالبانِ حق کے لیے وہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ماتحت راہنماکا کام دے اور مزید تحقیق کے لیے ان کے دلوں میں تحریک پیدا کرے اور آسمانی بادشاہت میں داخل ہونے والوں کے لیے راستہ صاف کرے۔ اس مختصر ٹریکٹ میں مندرجہ ذیل امورپر روشنی ڈالی جائے گی۔ احمدؑ بانی سلسلہ احمدیہ کے حالات، اس کی سیرت، اس کا دعوی اور دلائل، اس کی مشکلات، اس کی پیشگوئیاں، اس کاکام، اس کے بعد اس کے قا ئم کردہ سلسلہ کے حالات”۔

(دیباچہ طبع اوّل)

خلافت احمدیہ صدسالہ جوبلی کے تاریخی اور بابرکت موقع پر اس کتاب کی ایک دفعہ پھر اشاعت کی جارہی ہے۔ دعا ہے کہ تمام احمدی بچوں اور نوجوانوں کے لیے اس کتاب کامطالعہ باعث ازدیادِ ایمان وعمل ہو۔ آمین