In the Name of Allah, The Most Gracious, Ever Merciful.

Love for All, Hatred for None.

Al Islam Home Page > Urdu Home Page > Al Islam Urdu Library
اردو » الاسلام اردو لائبریری » کتبِ سلسلہ » کتب خدام الاحمدیہ پاکستان » PDF ڈاؤن لوڈ کریں PDF ڈاؤن لوڈ کریں

سیرت مسیح موعود علیہ السلام

تصنیف سیدنا حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد رضی اللہ عنہ۔ شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان۔
+ فہرست مضامین

پیش لفظ

حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت وسوانح کا مطالعہ کرنا ہم میں سے ہر احمدی کا فرض بھی ہے اور علم و عمل میں رنگ اور یقین پیدا کرنے کا ذریعہ بھی۔

"سیرت مسیح موعود علیہ السلام" حضرت مصلح مو عو د کی تصنیف لطیف ہے۔ شعبہ اشاعت مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کی خوش نصیبی ہے کہ وہ اس کتاب کو پھر شائع کر رہا ہے حضرت مصلح موعودنے یہ کتاب1916ء میں تصنیف فرمائی تھی اور اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

1979ء میں صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے زمانہ صدارت میں یہ کتاب مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔ پھرقلیل عرصہ کے دوران اس کی دوباراشاعت کی گئی۔ خلافت احمدیہ صدسالہ جوبلی کے تاریخی اور بابرکت موقع پر اس کتاب کی ایک دفعہ پھر اشاعت کی جارہی ہے۔

اس کتاب کی تیاری کے دوران خاکسار کے ساتھ مکرم سہیل احمد ثاقب صاحب اور مکرم میرانجم پرویزصاحب نے تعاون کیا۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء

والسلام

خاکسار

اسفندیارمنیب

مہتمم اشاعت

مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان

صفحہ نمبر: 2 (کل صفحات: 25)