سوانح حضرت خلیفۃ المسیح الاوّل
نوراللہ مرقدہ
تصنیف: رضیہ درد
شائع کردہ: مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان
دیباچہ
توکل کے عظیم الشان پیکر، محبتِ الہٰی میں سر تا پا ڈوبے ہوئے، عشق قرآن کو اپنی زندگی کا مقصد بنائے ہوئے، عشق رسولؐ کی خوشبو سے معطر۔
گروہِ آخرین کے اول المبائعین۔ قدرت ثانیہ کے پہلے مظہر حضرت حکیم مولانا نور الدّین صاحب خلیفۃ المسیح الاوّل جنہوں نے امام زمانہ کی اس طرح اطاعت کی جس طرح نبض کی حرکت تنفس کی حرکت کی پیروی کرتی ہے اور اپنے اس عہد کو تادم آخر نبھایا کہ “میں آپ کی راہ میں قربان ہوں، میرا جو کچھ ہے میرا نہیں آپ کا ہے
اور جن کے بارے میں حضرت مسیح موعودعلیہ السلام نے فرمایا:
ہمیں بُودے اگر ہر دل پُر از نورِ یقیں بُودے
اللہ تعالیٰ ہم میں سے ہر ایک کو توفیق دے کہ ہم بھی اپنی زندگی کو اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے راستوں پرچلتے ہوئے گزاریں اور ایسی حالت میں دنیا سے رخصت ہوں کہ ہمارا پیارا خدا ہم سے راضی ہو۔
خاکسار
فرید احمد نوید
صدرمجلس خدام الاحمدیہ پاکستان
