In the Name of Allah, The Most Gracious, Ever Merciful.

Love for All, Hatred for None.

Al Islam Home Page > Urdu Home Page > Al Islam Urdu Library
اردو » الاسلام اردو لائبریری » کتبِ سلسلہ » کتب خدام الاحمدیہ پاکستان » PDF ڈاؤن لوڈ کریں PDF ڈاؤن لوڈ کریں

سیدنابلالؓ

تصنیف حسن محمد خان، فرید احمد نوید۔ شائع کردہ : مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان
+ فہرست مضامین

اسلام میں داخل ہونے والا پہلا غلام

میں نے ابوبکرؓ کو دیکھا تو مجھے یوں محسوس ہوا گویا وہ نور کا ایک چراغ ہے اور انہوں نے امیہ سے کہا "امیہ تم چوک گئے۔ تم دھوکا کھا گئے۔ تم ہزار مانگتے تو میں ہزار کے لئے بھی تیار تھا"۔

اور ابوبکرؓ نے مجھے زیدؓ کی مدد سے اٹھایا اور سہارے سے ہی دونوں مجھے اپنے گھر لے گئے۔

پانچ دن میں موت و حیات کی کشمکش مںت رہا۔ کبھی ہوش بھی آ جاتی لیکن زیادہ وقت بے ہوش اور بے سدھ پڑا رہتا۔ میرے زخموں پر خدا جانے کون کون سی مرہم لگائی گئی۔ ایک مرتبہ مجھے یاد پڑتا ہے کہ میں نے کمرے میں ایک شخص کو دعاؤں میں مصروف دیکھا۔ لیکن پھر مجھے غشی آ گئی۔

چھٹا دن چڑھا تو میں اس قابل تھا کہ باہر تازہ ہوا میں آؤں۔ ابوبکرؓ کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔ خود بکری کا دودھ نکالا اور مجھے اپنے ہاتھوں سے پلایا اور کہا کہ "اللہ کے رسولؐ نے تمہارے پاس بیٹھ کر تین دن تک تمہارے لئے دعائیں کیں۔ یہاں تک کہ تمہارا بخار ٹوٹ گیا اور خطرہ ٹل گیا تو پھر آپؐ تشریف لے گئے۔ میں نے اپنی زندگی میں اتنا خوش قسمت کسی کو نہیں دیکھا۔ بلالؔ! اب تم اسلام میں داخل ہو۔ کل ہم دونوں انہیں ؐ ملنے جائیں گے"۔

آزاد بلالؓ

میں اسلام میں داخل ہونے والا پہلا غلام تھا۔ اور میرا سر آج اس فخر سے اونچا ہے کہ میں ان کم ترین لوگوں میں سے تھا جسے پتھروں سے نکال کر ثریا پر پہنچایا گیا۔ میں اسلام میں داخل ہونے والے ابتدائی نو لوگوں میں سے ہوں۔

اے اللہ! میں کن لفظوں میں تیرا شکر ادا کروں ؟

میں اب آزا دتھا۔ امیہ بن خلف جیسے فرعون اور ظالم کے پنجے سے نکل چکا تھا۔ لیکن اب میرا دل محمدؐ کا غلام ہو چکا تھا اور یہ وہ غلامی تھی جس پر میں ہزار آزادیاں قربان کردوں۔ سچ تو یہ ہے کہ محمدؐ کے پاس جو بھی آیا پھر ان کا غلام ہی ہو گیا۔ میرا بھی یہی حال ہوا۔ میں بھی حضورؐ کے قدموں سے جدا نہیں ہونا چاہتا تھا۔ اب میں اسلام کا غلام تھا۔ محمدؐ کا غلام تھا۔ اپنے خدا کا غلام تھا۔

صفحہ نمبر: 7 (کل صفحات: 23)