In the Name of Allah, The Most Gracious, Ever Merciful.

Love for All, Hatred for None.

Al Islam Home Page > Urdu Home Page > Al Islam Urdu Library
اردو » الاسلام اردو لائبریری » کتبِ سلسلہ » کتب خدام الاحمدیہ پاکستان » PDF ڈاؤن لوڈ کریں PDF ڈاؤن لوڈ کریں

سوانح حضرت ابو بکرؓ

تصنیف مرزاغلام احمدایم اے، سید مبشراحمد ایاز۔ شائع کردہ مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان
+ فہرست مضامین

سوانح

حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ

تصنیف

مرزا غلام احمد ایم۔ اے

سیدمبشراحمدایاز

شائع کردہ: مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان

دیباچہ

اسلامی لشکر کی روانگی کا حکم دیا جاچکا تھا‘ مدینہ ایک طرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کی وجہ سے خالی خالی لگ رہا تھا اور اہلِ مدینہ گھبرائے گھبرائے سے تھے۔ دوسری طرف بیشتر نوجوان اب اس لشکر میں شامل ہونے کی بناء پر مدینہ سے جارہے تھے‘ ایسے موقعہ پر بڑے بڑے بہادروں کے دِل ہل کر رہ گئے اور ان کے قدم بھی اٹھنے کا نام نہیں لیتے تھے۔

حضرت عمررضی اللہ عنہ جیسے بہادر اور صائب الرائے لوگ آتے ہیں اور عرض کرتے ہیں کہ ایسی بے کسی اور بے سروسامانی میں اس لشکر کو روانہ کرنا موت کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ لیکن جواب ملتا ہے کہ اگر مجھے یہ یقین ہو کہ لشکر کی روانگی کے بعد مدینہ کی گلیوں میں جانور میری لاش کو گھسیٹتے پھریں گے پھر بھی میری مجال نہیں کہ میں اس لشکر کو روک دوں جس کو میرے آقا محمدؐ نے روانگی کا حکم دیا تھا۔ یہ جواب تھا سیدنا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سب سے پہلے خلیفہ راشدکا۔ جو اسلام کے لئے "آدم ثانی" تھے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عادات و صفات کے مظہر اوّل تھے ‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے معتمد ترین صحابہ میں سے تھے۔ سب سے زیادہ بہادر اور شجاع‘ ہجرت کے موقعہ پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے رفیق سفر اور یارِ غار‘ قرآنِ مجید نے جنہیں "ثانی اثنین" کے لقب سے بیان کیا۔

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ازوج میں سے سب سے زیادہ محبوب بیوی حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے بزرگ والد، آنحضرتؐ کے پیارے دوست اور جن کے بارے میں حضورؐ نے فرمایا:۔

"ابوبکرؓ اپنی صحبت اور مال کے لحاظ سے میرا سب سے بڑا محسن ہے اگر میں خدا کے سوا کسی کو اپنا دوست بناسکتا توابوبکرؓ کو بناتا۔ لیکن اسلامی اخوت اور محبت افضل ہے" (بخاری)

خلفائے راشدین کی سیرت و سوانح پر مبنی کتب کی اشاعت کے سلسلہ میں یہ کتاب شائع کی جارہی ہے۔ اس میں حضرت ابوبکرؓ کی سیرت و سوانح کی ایک جھلک، خدا اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیساتھ عشق ومحبت کی جھلک اور بنی نوع انسان کی خدمت اور دین کی راہ میں جان ‘مال‘ عزت کو قربان کرنے کے عزم اور واقعات کی ایک جھلک دیکھ سکیں گے۔

خدا کرے کہ عشق و وفا کے یہ رنگ ہماری زندگیوں میں بھی داخل ہوجائیں۔ آمین

والسلام

خاکسار

سیدمحموداحمد

صدرمجلس خدام الاحمدیہ پاکستان

صفحہ نمبر: 1 (کل صفحات: 15)
پچھلا صفحہ