اپنی اور اپنی نسلوں کی زندگیوں کو پاک کرنے کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے وصیت کے آسمانی نظام میں شامل ہوں
میری خواہش ہے کہ ایک سال میں کم از کم ١٥ ہزار نئی وصایا اور ٢٠٠٨ء میں جو خلافت کو قائم ہوئے انشاءاللہ تعالٰی سو سال ہو جائیں گے تو دنیا کے ہر ملک میں، ہر جماعت میں جو کمانے والے افراد ہیں، جو چندہ دہند ہیں ان میں سے کم از کم پچاس فیصد تو اس عظیم الشان نظام میں شامل ہوچکے ہوں۔ (سیدنا حضرت امیرالمومنین خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالٰی بنصرہ العزیز کا یکم اگست٢٠٠٤ء کو جلسہ سالانہ برطانیہ کے موقع پر اختتامی خطاب)