راشد علی اپنے اوپر پھر جھوٹ کی لعنت ڈالتے ہوئے لکھتا ہے کہ
’’مرزا صاحب کو بڑا زعم تھا کہ ان پر تین لاکھ الہامات نازل ہوئے۔ ‘‘
یہ راشد علی کا ایک اور جھوٹ ہے جس پر ہمارا جواب یہ ہے کہ
اس جھوٹے پرتو جھوٹ کی لعنت کا طوق پڑا ہوا ہے۔ اگر وہ یہ چاہتا ہے کہ اس طوق کی ایک کڑی ہی کم ہو جائے تو اسے چاہئے کہ تین لاکھ الہامات نازل ہونے کے زعم پر مبنی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا کوئی بیان تو پیش کرے۔
وہ کبھی بھی کوئی ایسا بیان پیش نہیں کر سکتا کیونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے کبھی بھی یہ نہیں فرمایا کہ آپؑ پر تین لاکھ الہامات نازل ہوئے ہیں۔