In the Name of Allah, The Most Gracious, Ever Merciful.

Love for All, Hatred for None.

Al Islam Home Page > Urdu Home Page > Al Islam Urdu Library
اردو » الاسلام اردو لائبریری » اعتراضات، وساوس کا جواب » حضرت مسیح موعود ؑ پر اعتراضات » رسول اللہﷺ کی توہین اورگستاخی کا الزام »

آنحضرت ﷺ کو سورۃ الزلزال کے معنے سمجھنے میں غلطی لگی

راشد علی نے یہ اتّہام بھی حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر لگایا ہے کہ آپ ؑ نے فرمایا کہ حضرت محمّد ﷺ کو سورۃ الزلزال کے معنے سمجھنے میں غلطی لگی (نعوذ باللہ)۔چنانچہ وہ لکھتا ہے

misunderstood the ﷺProphet "Mohammad meaning of surah Alzilzal. " (Beware.....)

اس کے جواب میں ہم کہتے ہیں لعنۃ اللّٰہ علٰی الکاذبین ۔یہ راشد علی کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام پر کھلا کھلا افتراء ہے۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ایسی بات کسی جگہ بھی بیان نہیں کی بلکہ فرمایا ہے کہ

’’سب سے زیادہ قرآن کریم کے معنے سمجھنے والے ہمارے پیارے اور بزرگ نبی حضرت رسول اللہ ﷺ تھے۔ پس اگر آنحضرت ﷺ سے کوئی تفسیر ثابت ہو جائے تو مسلمان کا فرض ہے کہ بلا توقف اور بلا دغدغہ قبول کرے۔ نہیں تو اس میں الحاد اور فلسفیت کی رگ ہو گی۔‘‘(برکات الدّعا ۔ روحانی خزائن جلد۶صفحہ ۱۸)

نیز فرمایا :۔

’’ کان رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اعلم الناس بمعانی القرآن ورموزہ واسرارہ ‘‘ (حمامۃ البشریٰ ۔ روحانی خزائن جلد ۷صفحہ ۲۶۰)

کہ رسول کریم ﷺ قرآن کریم کے معانی اور اس کے اسرار و رموز کے سب سے بڑے عالم تھے۔

پس راشد علی پرلے درجہ کا جھوٹا اور بہتان تراش ہے۔