|
|
آل رسولؐ ، اصحاب رسولؐ اور آنحضرتؐ کے سب پیاروں سے بے مثال محبت کا اظہار کریں
نماز جمعہ کی اہمیت ، دعاؤں کی قبولیت ، درود شریف کی برکات ، اسی طرح آل رسولؐ اور اصحاب رسولؐ کے عظیم مقام و مرتبہ کا بیان۔ان دنوں میں کثرت سے درود شریف پڑھیں اور دعاؤں پر زور دیں۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ2 جنوری 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
مال کی قربانی ایمان میں ترقی کے ساتھ محبت اور اخلاص کی مظہر ہے
درود شریف کی اہمیت اور افادیت انفاق فی سبیل اللہ کی برکت اور وقف جدید کے نئے سال کا اعلان۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہی ایک مومن کے لئے جنت ہے، اللہ تعالیٰ ہمیشہ ہمیں اس کے حصول کی کوشش کی طرف متوجہ رکھے۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ9 جنوری 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
|
|
اطمینان قلب کیلئے نیکیاں کرتے ہوئے اپنے اندر قناعت پیدا کریں
قرآن کریم کی تعلیمات کی روشنی میں خدا تعالیٰ کی صفت کافی کی عارفانہ تشریح، خدا تعالیٰ جس طرح پہلے ہمارے لئے کافی تھا ،وہ آج بھی ہے اور آئندہ بھی کافی ہوگا۔ اللہ تعالیٰ ہر احمدی کوہمیشہ اپنی حفاظت میں رکھے ، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ23؍جنوری 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
خدا تعالیٰ اپنی طرف محبت اور وفا کے ساتھ جھکنے والے کو ہرگز ضائع نہیں کرتا
خدا تعالیٰ کی صفت کافی کا ظہور اس کی اپنے بندوں کی تائیدات اور نصرت کرنے سے ہوتا ہے۔ باوجود کمی وسائل کے خدا تعالیٰ کا ہاتھ ہمارے ساتھ ہے۔ ہر کام اور ہر کوشش میں وہی ہمیشہ ہماری کفایت کرتا ہے۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ30؍جنوری 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
ہادی خدا ہدایت کی طرف لانے کے لئے صفت ربوبیت سے بھی کام لیتا ہے
خدا تعالیٰ کی صفت ہادی کے تحت اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور آنحضرت ﷺ کے عظیم الشان مقام و مرتبہ کا اظہار۔ اللہ ہمیں تو فیق بخشے کہ ہم اس منزل کی طرف چلتے رہیں جو خدا کی رضا کی طرف لے جانے والی ہو۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ6؍فروری 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
دعا انسان کو ہر کجی سے نجات دیتی ہے ہر طبقہ کے لوگ اس سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں
سورۃ فاتحہ کے حوالے سے انسان کی روحانی اورمادی ترقیات، رضائے الٰہی اور توحید کے قیام کے بارے میں بعض اہم نکات۔ اعتدال اورمیانہ روی ہی صراط مستقیم ہے، جس کی تحصیل کے لئے کوشش کرنا ہر ایک مومن پر فرض کیا گیا ہے۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ13؍فروری 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
آنحضرت ﷺ کی سچی اتباع خدا تعالیٰ کا محبوب بنانے کا ذریعہ اور اصل باعث ہے
آنحضرت ﷺ کی سیرت کاتذکرہ کرنا بہت عمدہ اورموجب ثواب و رحمت ہے۔ ہر احمدی کو دعاؤں پر زور دیتے ہوئے اسوۂ رسولؐ کے مطابق اپنی اور دنیا کی ابدی زندگی کے سامان کرنے والابننا چاہئے۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ13؍مارچ 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
ایمان اور نجات کے حصول کے لئے دوسری قدرت سے جڑے رہیں
ابتلاؤں اور مشکلات کے دور میں صبر کرنے والوں کو روحانی ترقیات عطا ہوتی ہیں۔ ملتان میں راہ مولیٰ میں قربان ہونے والے دو نافع الناس میاں بیوی ڈاکٹر ز کا ذکر خیر۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ20؍مارچ 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
مومنوں پر اللہ تعالیٰ کی ستاری کے پردے اس قدر ہیں کہ شمار سے باہر ہیں
خدا تعالیٰ کا ایک نام ستار ہے جو انسان کی غلطیوں اور کمزوریوں کو چھپانے اور ڈھانپنے والا ہے۔ کسی پر عیب نہ لگاؤ، بدظنی سے اجتناب اور غیبت و تجسس سے پرہیز کرو اور بنی نوع کی ہمدردی اور اسے فائدہ پہنچاؤ۔ سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ27؍مارچ 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ۔
|  |
|
لباس تقویٰ کا حصول اللہ تعالیٰ کی طرف جھکے بغیر ممکن نہیں
حقیقی مومن وہی ہے جو خدا سے ستاری طلب کرے، اپنی برائیوں کا احساس ہونے پر ان سے دور ہٹے اور توبہ واستغفار کی طرف متوجہ ہو، اللہ تعالیٰ نے میاں بیوی کو ایک دوسرے کا لباس ٹھہرایا ہے، احمدی جوڑے میں ایسی زینت ہو کہ وہ نمونہ بن جائیں، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ3؍اپریل 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ۔
|  |
|
سچی فراست اور سچی دانش اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی
کائنات پر غور کرنے سے ہستی باری تعالیٰ پر یقین اور ایمان مضبوط تر ہوتا چلا جاتا ہے، سچی فراست اور سچی دانش اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کئے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی، عقلمند ہیں وہ لوگ جو تصرف ایام پر غور کرتے ہوئے اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار بندے بنیں ، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ10؍اپریل 2009ء کاخلاصہ۔
|  |
|
خدا تعالیٰ کا نور سب سے زیادہ انبیاء اور ان میں سب سے بڑھ کر حضرت محمدﷺ کو ملا
خدا تعالیٰ لطیف اور ایسا نور ہے کہ جس پر پڑتا ہے وہ وجود اس کی تائیدات اور نشانات کا مظہر بن جاتا ہے ،روحانی زندگی پانے کے لئے تمام قوتوں کے مالک خدا تعالیٰ کی توحید کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ17؍اپریل 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ۔
|  |
|
ہر قسم کی خیر اور بھلائی خدا کے وجود سے ہی ملتی ہے
خدا کے اسم النافع کا بیان۔ حقیقی نافع الناس خدا کی ذات ہی ہے،اپنے آپ کو نافع بنانے کے لئے نیک اعمال کے ساتھ ساتھ دعاؤں سے خدا کی مدد حاصل کریں، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ24؍اپریل 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ۔
|  |
|
مومنوں کی منزل مقصود اللہ تعالیٰ کی رضا او ردنیا وآخرت کی بھلائی ہے
روحانی پانی کو جذب کر کے اس سے فائدہ اٹھانے کے لئے دلوں کی زرخیزی ضروری ہے، اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنی صفت النافع سے فیض پانے اور نافع الناس وجود بننے کی توفیق عطا فرمائے، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ یکم مئی 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|
|
|
تم میں سے بہترین وہ ہے جو اپنے اہل خانہ کے ساتھ حسن سلوک میں بہتر ہے
بیویوں کے حقوق سے متعلق آنحضرتؐ کے اسوۂ حسنہ کا بیان اوراس پر عمل کرنے کی تلقین ، یتیم کے مال کی حفاظت کرو کیونکہ تم ان کے امین ہو اوراسے ان کی بہتری کے لئے استعمال کرنا چاہئے، سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کے خطبہ جمعہ فرمودہ 15؍ مئی 2009ء بمقام بیت الفتوح مورڈن لندن کاخلاصہ
|  |
|