سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی کا افتتاحی خطاب
٢٨ جولائی ٢٠٠٠ء ۔ یاد رکھیں یہ وہی دور ہے جس میں اللہ تعالٰی کے وہ وعدے جوحضرت میسح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کو دئے گئے تھے بڑی شان سے پورے ہونگے۔ یہ نظارے بکثرت دنیا نے دیکھے ہیں کہ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مدد الہامات کے ذریعہ اور وحی و کشوف کے ذریعہ ہوئی ہے۔ اب بھی ہورہی ہے اور آئندہ بھی ہوتی رہی گی۔اللہ تعالٰی کی فوج آسمانی فوج ہے ۔ وہ فرشتوں کو دلوں پر اتارے گا اور حیرت انگیز انقلاب برپا کرے گا۔
سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی کا مستورات سے خطاب
خاوند کے گھر کی عمدگی کے ساتھ دیکھ بھال کرنے والی اور اُسے اچھی طرح سنبھالنے والی عورت کو وہی ثواب اور اجر ملے گا جو اُس کے خاوند کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر ملتا ہے۔ جس عورت نے پانچوں وقت کی نماز پڑھی اور رمضان کے روزے رکھے اور اپنے آپ کو برے کام سے بچایا اور خاوند کی فرمانبرداری کی اور اُس کا کہا مانا۔ ایسی عورت کو اختیار ہے کہ جنت میں جس دروازہ سے چاہے داخل ہوجائے۔ حضرت اقدس محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ و علیٰ آلہ وسلم کی عورتوں کو نصائح کا دلنشین تذکرہ
سیدنا حضرت امیر المومنین خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالٰی کا دوسرے دن کا ایمان افروز اور روح پرور خطاب
٢٩جولائی ٢٠٠٠ء ۔ اللہ تعالیٰ کے فضل اور رحم کے ساتھ اس وقت تک ١٧٠ممالک میں باقاعدہ احمدیت کا پودا لگ چکاہے۔ صرف گزشتہ ایک سال میں ١٢نئے ممالک احمدیت میں داخل ہوئے ہیں۔ اس صدی کے اختتام سے قبل براعظم افریقہ ایک ایسا براعظم ہے جس کے تمام ممالک احمدیت میں داخل ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں خداتعالٰی کے فضل سے ٧٥٢٩ مقامات پر احمدیت کا نفوذ ہوا۔ عالمی بیعت کے آغاز سے اب تک فرنچ سپیکنگ ممالک میں دو کروڑ ٨ لاکھ ٦٣ ہزار ٣٥٢ بیعتیں ہوچکی ہیں۔ گزشتہ ایک سال میں صرف ہندوستان کی دو کروڑ ٩ لاکھ سعید فطرت روحیں جماعت اسلامیہ احمدیہ میں داخل ہوچکی ہیں۔ دنیا بھر میں مساجد، اور تبلیغی مراکز میں اضافہ، قرآن مجید اور دیگر اسلامی کتب کے مختلف زبانوں میں تراجم، احمدیہ چھاپہ خانوں، ایم ٹی اے انٹرنیشنل اور خدمتِ خلق کے متعلق مختلف امور کا تذکرہ۔