بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

[18:95]

قَالُوۡا یٰذَاالۡقَرۡنَیۡنِ اِنَّ یَاۡجُوۡجَ وَ مَاۡجُوۡجَ مُفۡسِدُوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَہَلۡ نَجۡعَلُ لَکَ خَرۡجًا عَلٰۤی اَنۡ تَجۡعَلَ بَیۡنَنَا وَ بَیۡنَہُمۡ سَدًّا ﴿۹۵﴾

English
They said, ‘O Dhu’l Qarnain, verily, Gog and Magog are creating disorder in the earth; shall we then pay thee tribute on condition that thou set up a barrier between us and them?’
اُردو
انہوں نے کہا اے ذوالقرنین! یقیناً یاجوج اور ماجوج زمین میں فساد کرنے والے ہیں۔ پس کیاہم تیرے لئے اس پر کوئی خراج مقرر کر دیں کہ تو ان کے اور ہمارے درمیان کوئی روک بنا دے۔

[18:96]

قَالَ مَا مَکَّنِّیۡ فِیۡہِ رَبِّیۡ خَیۡرٌ فَاَعِیۡنُوۡنِیۡ بِقُوَّۃٍ اَجۡعَلۡ بَیۡنَکُمۡ وَ بَیۡنَہُمۡ رَدۡمًا ﴿ۙ۹۶﴾

English
He replied, ‘The power with which my Lord has endowed me about this is better, but you may help me with physical strength; I will set up between you and them a rampart.
اُردو
اس نے کہا میرے ربّ نے جو مجھے تمکنت بخشی ہے وہ بہتر ہے۔ پس تم صرف قوّت کے ذریعہ میری مدد کرو میں تمہارے اور ان کے درمیان ایک بڑی روک بنا دوں گا۔

[18:97]

اٰتُوۡنِیۡ زُبَرَ الۡحَدِیۡدِ ؕ حَتّٰۤی اِذَا سَاوٰی بَیۡنَ الصَّدَفَیۡنِ قَالَ انۡفُخُوۡا ؕ حَتّٰۤی اِذَا جَعَلَہٗ نَارًا ۙ قَالَ اٰتُوۡنِیۡۤ اُفۡرِغۡ عَلَیۡہِ قِطۡرًا ﴿ؕ۹۷﴾

English
‘Bring me blocks of iron.’ They did so till, when he had levelled up the space between the two mountain sides, he said, ‘Now blow with your bellows.’ They blew till, when he had made it red as fire, he said, ‘Bring me molten copper that I may pour it thereon.’
اُردو
مجھے لوہے کے ٹکڑے لادو۔ یہاں تک کہ جب اس نے دونوں پہاڑوں کی درمیانی جگہ کو (بھر کر) برابر کردیا تو اس نے کہا اب آگ دھونکو۔ یہاں تک کہ جب اس نے اسے آگ بنا دیا اس نے کہا مجھے دو کہ میں اس پر تانبا ڈالوں۔

[18:98]

فَمَا اسۡطَاعُوۡۤا اَنۡ یَّظۡہَرُوۡہُ وَ مَا اسۡتَطَاعُوۡا لَہٗ نَقۡبًا ﴿۹۸﴾

English
So they (Gog and Magog) were not able to scale it, nor were they able to dig through it.
اُردو
پس اُسے پھلانگنے کی اُن میں قدرت نہ تھی اور نہ وہ استطاعت رکھتے تھے کہ اس میں نقب لگا سکیں۔

[18:99]

قَالَ ہٰذَا رَحۡمَۃٌ مِّنۡ رَّبِّیۡ ۚ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ رَبِّیۡ جَعَلَہٗ دَکَّآءَ ۚ وَ کَانَ وَعۡدُ رَبِّیۡ حَقًّا ﴿ؕ۹۹﴾

English
Thereupon he said, ‘This is a mercy from my Lord. But when the promise of my Lord shall come to pass, He will break it into pieces. And the promise of my Lord is certainly true.’
اُردو
اس نے کہا یہ میرے ربّ کی رحمت ہے۔ پس جب میرے ربّ کا وعدہ آئے گا تو وہ اسے ٹکڑے ٹکڑے کر دے گا اور یقیناً میرے ربّ کا وعدہ سچا ہے۔

[18:100]

وَ تَرَکۡنَا بَعۡضَہُمۡ یَوۡمَئِذٍ یَّمُوۡجُ فِیۡ بَعۡضٍ وَّ نُفِخَ فِی الصُّوۡرِ فَجَمَعۡنٰہُمۡ جَمۡعًا ﴿ۙ۱۰۰﴾

English
And on that day We shall leave some of them to surge against others, and the trumpet will be blown. Then shall We gather them all together.
اُردو
اور اس دن ہم ان میں سے بعض کو بعض پر موج در موج چڑھائی کرنے دیں گے اور صور پھونکا جائے گا اور ہم اُن سب کو اکٹھا کریں گے۔

[18:101]

وَّ عَرَضۡنَا جَہَنَّمَ یَوۡمَئِذٍ لِّلۡکٰفِرِیۡنَ عَرۡضَا ۣ﴿۱۰۱﴾ۙ

English
And on that day We shall present Hell, face to face, to the disbelievers —
اُردو
پھر ہم اس دن جہنّم کو کافروں کے سامنے لا کھڑا کریں گے۔

[18:102]

الَّذِیۡنَ کَانَتۡ اَعۡیُنُہُمۡ فِیۡ غِطَـآءٍ عَنۡ ذِکۡرِیۡ وَ کَانُوۡا لَا یَسۡتَطِیۡعُوۡنَ سَمۡعًا ﴿۱۰۲﴾٪

English
Whose eyes were under a veil so as not to heed My warning, and they could not even hear.
اُردو
جن کی آنکھیں میرے ذکر سے پردے میں تھیں اور وہ سننے کی بھی توفیق نہیں رکھتے تھے۔

[18:103]

اَفَحَسِبَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡۤا اَنۡ یَّتَّخِذُوۡا عِبَادِیۡ مِنۡ دُوۡنِیۡۤ اَوۡلِیَآءَ ؕ اِنَّـاۤ اَعۡتَدۡنَا جَہَنَّمَ لِلۡکٰفِرِیۡنَ نُزُلًا ﴿۱۰۳﴾

English
Do the disbelievers think that they can take My servants as protectors instead of Me? Surely, We have prepared Hell as an entertainment for the disbelievers.
اُردو
پس کیا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا گمان کرتے ہیں کہ وہ میری بجائے میرے بندوں کو اپنے ولی بنا لیں گے؟ یقیناً ہم نے کافروں کے لئے مہمانی کے طور پر جہنم تیار کر رکھی ہے۔

[18:104]

قُلۡ ہَلۡ نُنَبِّئُکُمۡ بِالۡاَخۡسَرِیۡنَ اَعۡمَالًا ﴿۱۰۴﴾ؕ

English
Say, ‘Shall We tell you of those who are the greatest losers in respect of their works? —
اُردو
کہہ دے کہ کیا ہم تمہیں اُن کی خبر دیں جو اعمال کے لحاظ سے سب سے زیادہ گھاٹا کھانے والے ہیں۔