بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

[22:51]

فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ﴿۵۱﴾

English
Those who believe and do good works, for them is forgiveness and an honourable provision.
اُردو
پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے ان کے لئے بخشش ہے اور ایک عزت والا رزق ہے۔

[22:52]

وَ الَّذِیۡنَ سَعَوۡا فِیۡۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیۡنَ اُولٰٓئِکَ اَصۡحٰبُ الۡجَحِیۡمِ ﴿۵۲﴾

English
But those who strive against Our Signs, seeking to frustrate Our purpose — these shall be the inmates of the Fire.
اُردو
اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو عاجز کرنے کی کوشش کرتے ہوئے بہت بھاگ دوڑ کی یہی دوزخ والے ہیں۔

[22:53]

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ مِنۡ رَّسُوۡلٍ وَّ لَا نَبِیٍّ اِلَّاۤ اِذَا تَمَنّٰۤی اَلۡقَی الشَّیۡطٰنُ فِیۡۤ اُمۡنِیَّتِہٖ ۚ فَیَنۡسَخُ اللّٰہُ مَا یُلۡقِی الشَّیۡطٰنُ ثُمَّ یُحۡکِمُ اللّٰہُ اٰیٰتِہٖ ؕ وَ اللّٰہُ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿ۙ۵۳﴾

English
Never sent We a Messenger or a Prophet before thee, but when he sought to attain what he aimed at, Satan put obstacles in the way of what he sought after. But Allah removes the obstacles that are placed by Satan. Then Allah firmly establishes His Signs. And Allah is All-Knowing, Wise.
اُردو
اور ہم نے تجھ سے پہلے نہ کوئی رسول بھیجا اور نہ نبی مگر جب بھی اُس نے (کوئی) تمنّا کی (نفس کے) شیطان نے اس کی تمنّا میں (بطور ملاوٹ کچھ) ڈال دیا۔ تب اللہ اُسے منسوخ کر دیتا ہے جو شیطان ڈالتا ہے۔ پھر اللہ اپنی آیات کو مستحکم کر دیتا ہے۔ اور اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[22:54]

لِّیَجۡعَلَ مَا یُلۡقِی الشَّیۡطٰنُ فِتۡنَۃً لِّلَّذِیۡنَ فِیۡ قُلُوۡبِہِمۡ مَّرَضٌ وَّ الۡقَاسِیَۃِ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِیۡنَ لَفِیۡ شِقَاقٍۭ بَعِیۡدٍ ﴿ۙ۵۴﴾

English
He permits this that He may make the obstacles which Satan puts in the way of the Prophets a trial for those in whose hearts is a disease and those whose hearts are hardened — and surely the wrongdoers are gone far in error
اُردو
(یہ اس لئے ہے) تا کہ وہ اسے جو شیطان اپنی طرف سے ڈالے صرف ان لوگوں کے لئے فتنہ بنا دے جن کے دلوں میں بیماری ہے اور جن کے دل سخت ہوچکے ہیں۔ اور یقیناً ظلم کرنے والے بہت دور کی مخالفت میں پڑے ہوئے ہیں۔

[22:55]

وَّ لِیَعۡلَمَ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ اَنَّہُ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّکَ فَیُؤۡمِنُوۡا بِہٖ فَتُخۡبِتَ لَہٗ قُلُوۡبُہُمۡ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہَادِ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِلٰی صِرَاطٍ مُّسۡتَقِیۡمٍ ﴿۵۵﴾

English
And that those to whom knowledge has been given may know that it is the truth from thy Lord, so that they may believe therein and their hearts may become lowly unto Him. And surely Allah guides those who believe to the right path.
اُردو
اور(یہ اس لئے ہے) تا کہ وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا جان لیں کہ یہ تیرے ربّ کی طرف سے حق ہے پس وہ اُس پر ایمان لے آئیں اور اُس کی طرف اُن کے دل جھک جائیں۔ اور یقیناً اللہ ان لوگوں کو جو ایمان لائے سیدھے رستے کی طرف ہدایت دینے والا ہے۔

[22:56]

وَ لَا یَزَالُ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا فِیۡ مِرۡیَۃٍ مِّنۡہُ حَتّٰی تَاۡتِیَہُمُ السَّاعَۃُ بَغۡتَۃً اَوۡ یَاۡتِیَہُمۡ عَذَابُ یَوۡمٍ عَقِیۡمٍ ﴿۵۶﴾

English
And those who disbelieve will not cease to be in doubt about it until the Hour comes suddenly upon them or there comes to them the punishment of a destructive day.
اُردو
اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا ہمیشہ اس کے متعلق شک میں مبتلا رہیں گے یہاں تک کہ اچانک ان تک انقلاب کی گھڑی آپہنچے گی یا ایسے دن کا عذاب انہیں آلے گا جو خوشیوں سے عاری ہوگا۔

[22:57]

اَلۡمُلۡکُ یَوۡمَئِذٍ لِّلّٰہِ ؕ یَحۡکُمُ بَیۡنَہُمۡ ؕ فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِیۡ جَنّٰتِ النَّعِیۡمِ ﴿۵۷﴾

English
The kingdom on that day shall be Allah’s. He will judge between them. So those who believe and do good deeds will be in Gardens of Delight.
اُردو
سلطنت اس دن اللہ ہی کی ہوگی۔ وہ ان کے درمیان فیصلہ کرے گا۔ پس وہ لوگ جو ایمان لائے اور نیک عمل بجا لائے نعمتوں والی جنتوں میں ہوں گے۔

[22:58]

وَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا فَاُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مُّہِیۡنٌ ﴿٪۵۸﴾

English
But those who disbelieve and reject Our Signs, will have an humiliating punishment.
اُردو
اور وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور ہمارے نشانات کو جھٹلایا تو یہی ہیں وہ جن کے لئے رسوا کن عذاب (مقدر) ہے۔

[22:59]

وَ الَّذِیۡنَ ہَاجَرُوۡا فِیۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ثُمَّ قُتِلُوۡۤا اَوۡ مَاتُوۡا لَیَرۡزُقَنَّہُمُ اللّٰہُ رِزۡقًا حَسَنًا ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَہُوَ خَیۡرُ الرّٰزِقِیۡنَ ﴿۵۹﴾

English
And those who leave their homes for the cause of Allah, and are then slain or die, Allah will surely provide for them a goodly provision. And surely Allah is the Best of providers.
اُردو
اور وہ لوگ جنہوں نے اللہ کی راہ میں ہجرت کی پھر وہ قتل کئے گئے یا طبعی موت مر گئے اللہ ان کو یقیناً رزقِ حسن عطا کرے گا اور یقیناً اللہ ہی ہے جو رزق دینے والوں میں سب سے بہتر ہے۔

[22:60]

لَیُدۡخِلَنَّہُمۡ مُّدۡخَلًا یَّرۡضَوۡنَہٗ ؕ وَ اِنَّ اللّٰہَ لَعَلِیۡمٌ حَلِیۡمٌ ﴿۶۰﴾

English
He will surely cause them to enter a place with which they will be well pleased. And Allah is indeed All-Knowing, Forbearing.
اُردو
وہ ضرور انہیں ایسے مقام میں داخل کرے گا جسے وہ پسند کریں گے۔ اور یقیناً اللہ دائمی علم رکھنے والا (اور) برد بار ہے۔