بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

[23:18]

وَ لَقَدۡ خَلَقۡنَا فَوۡقَکُمۡ سَبۡعَ طَرَآئِقَ ٭ۖ وَ مَا کُنَّا عَنِ الۡخَلۡقِ غٰفِلِیۡنَ ﴿۱۸﴾

English
And We have created above you seven heavens lying one above the other, and We are never neglectful of the creation.
اُردو
اور یقیناً ہم نے تمہارے اوپر سات راستے بنائے ہیں اور ہم خلق سے غافل رہنے والے نہیں۔

[23:19]

وَ اَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسۡکَنّٰہُ فِی الۡاَرۡضِ ٭ۖ وَ اِنَّا عَلٰی ذَہَابٍۭ بِہٖ لَقٰدِرُوۡنَ ﴿ۚ۱۹﴾

English
And We sent down water from the sky according to measure, and We caused it to stay in the earth — and surely it is We Who determine its taking away —
اُردو
اور ہم نے آسمان سے ایک اندازے کے مطابق پانی اتارا پھر اُسے زمین میں ٹھہرا دیا اور ہم اُسے لے جانے پر بھی یقیناً قدرت رکھتے ہیں۔

[23:20]

فَاَنۡشَاۡنَا لَکُمۡ بِہٖ جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِیۡلٍ وَّ اَعۡنَابٍ ۘ لَکُمۡ فِیۡہَا فَوَاکِہُ کَثِیۡرَۃٌ وَّ مِنۡہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿ۙ۲۰﴾

English
And We produced for you thereby gardens of date-palms and vines; for you therein are abundant fruits; and of them you eat.
اُردو
پھر ہم نے اس کے ذریعے تمہارے لئے کھجوروں اور انگوروں کے باغات پروان چڑھائے۔ اُن میں تمہارے لئے بہت پھل (لگتے) ہیں اور اُن میں سے تم کھاتے بھی ہو۔

[23:21]

وَ شَجَرَۃً تَخۡرُجُ مِنۡ طُوۡرِ سَیۡنَآءَ تَنۡۢبُتُ بِالدُّہۡنِ وَ صِبۡغٍ لِّلۡاٰکِلِیۡنَ ﴿۲۱﴾

English
And a tree which springs forth from Mount Sinai; it produces oil and a sauce for those who eat.
اُردو
اور ایک ایسا درخت اُگایا جو طورسیناءمیں نکلتا ہے اور وہ تیل اور کھانے والوں کے لئے ایک طرح کا سالن لئے ہوئے اگتا ہے۔

[23:22]

وَ اِنَّ لَکُمۡ فِی الۡاَنۡعَامِ لَعِبۡرَۃً ؕ نُسۡقِیۡکُمۡ مِّمَّا فِیۡ بُطُوۡنِہَا وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَنَافِعُ کَثِیۡرَۃٌ وَّ مِنۡہَا تَاۡکُلُوۡنَ ﴿ۙ۲۲﴾

English
And in the cattle also there is a lesson for you. We give you to drink of that which is in their bellies and you have in them many benefits, and of them you also eat;
اُردو
اور یقیناً تمہارے لئے چوپایوں میں ایک سبق ہے۔ ہم تمہیں اس میں سے جو اُن کے پیٹوں میں ہے پِلاتے ہیں۔ اور تمہارے لئے اُن میں بہت سے فوائد ہیں اور انہی میں سے کچھ تم کھاتے بھی ہو۔

[23:23]

وَ عَلَیۡہَا وَ عَلَی الۡفُلۡکِ تُحۡمَلُوۡنَ ﴿٪۲۳﴾

English
And on them and on ships you are borne.
اُردو
اور اُن پر اور کشتیوں پر بھی تم سوار کئے جاتے ہو۔

[23:24]

وَ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰی قَوۡمِہٖ فَقَالَ یٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمۡ مِّنۡ اِلٰہٍ غَیۡرُہٗ ؕ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ ﴿۲۴﴾

English
And We did send Noah to his people, and he said, ‘O my people, serve Allah. You have no God other than Him. Will you not then be righteous?’
اُردو
اور یقیناً ہم نے نوح کو اُس کی قوم کی طرف بھیجا تو اس نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو۔ تمہارے لئے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں۔ پس کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرو گے؟

[23:25]

فَقَالَ الۡمَلَؤُا الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِہٖ مَا ہٰذَاۤ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُکُمۡ ۙ یُرِیۡدُ اَنۡ یَّتَفَضَّلَ عَلَیۡکُمۡ ؕ وَ لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ لَاَنۡزَلَ مَلٰٓئِکَۃً ۚۖ مَّا سَمِعۡنَا بِہٰذَا فِیۡۤ اٰبَآئِنَا الۡاَوَّلِیۡنَ ﴿ۚ۲۵﴾

English
And the chiefs of his people, who disbelieved, said, ‘He is only a man like yourselves; he seeks to make himself superior to you. And if Allah had so willed, He could have surely sent down angels with him. We have never heard of such a thing among our forefathers.
اُردو
پس ان سرداروں نے جنہوں نے اس کی قوم میں سے کفر کیا، کہا یہ تو تمہاری طرح کے ایک بشر کے سوا کچھ نہیں۔ یہ چاہتا ہے کہ تم پر اپنی فضیلت قائم کرے۔ اور اگر اللہ چاہتا تو فرشتے اتار دیتا۔ ہم نے تو اپنے گزشتہ آباءو اجداد کے تعلق میں ایسا نہیں سنا۔

[23:26]

اِنۡ ہُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِہٖ جِنَّۃٌ فَتَرَبَّصُوۡا بِہٖ حَتّٰی حِیۡنٍ ﴿۲۶﴾

English
‘He is only a man stricken with madness; wait, therefore, concerning him for a while.’
اُردو
یہ تو محض ایک انسان ہے جسے جنون ہوگیا ہے۔ پس کچھ عرصہ تک اس کے (انجام کے) بارہ میں انتظار کرو۔

[23:27]

قَالَ رَبِّ انۡصُرۡنِیۡ بِمَا کَذَّبُوۡنِ ﴿۲۷﴾

English
He said, ‘O my Lord, help me, for they have treated me as a liar.’
اُردو
اس نے کہا اے میرے ربّ! میری مدد کر کیونکہ انہوں نے مجھے جھٹلادیا ہے۔