بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

[26:199]

وَ لَوۡ نَزَّلۡنٰہُ عَلٰی بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِیۡنَ ﴿۱۹۹﴾ۙ

English
And if We had sent it down to one of the non-Arabs,
اُردو
اور اگر ہم اِسے اعجمیوں (یعنی غیرفصیح لوگوں) میں سے کسی پر اُتارتے

[26:200]

فَقَرَاَہٗ عَلَیۡہِمۡ مَّا کَانُوۡا بِہٖ مُؤۡمِنِیۡنَ ﴿۲۰۰﴾ؕ

English
And he had read it to them, even then they would never have believed in it.
اُردو
اور وہ انہیں اُسے پڑھ کر سناتا تو ہرگز یہ اُس پر ایمان لانے والے نہ ہوتے۔

[26:201]

کَذٰلِکَ سَلَکۡنٰہُ فِیۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِیۡنَ ﴿۲۰۱﴾ؕ

English
Thus have We caused it (disbelief) to enter into the hearts of the sinful.
اُردو
اسی طرح ہم نے مجرموں کے دلوں میں اس (بات) کو داخل کر دیا ہے۔

[26:202]

لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِہٖ حَتّٰی یَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِیۡمَ ﴿۲۰۲﴾ۙ

English
They will not believe in it until they see the grievous punishment.
اُردو
(کہ) وہ اس پر ایمان نہیں لائیں گے یہاں تک کہ درد ناک عذاب کو دیکھ لیں۔

[26:203]

فَیَاۡتِیَہُمۡ بَغۡتَۃً وَّ ہُمۡ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲۰۳﴾ۙ

English
But it will come upon them suddenly, while they know not,
اُردو
پس وہ ان کے پاس اچانک آجائے اور وہ کوئی شعور نہ رکھتے ہوں۔

[26:204]

فَیَقُوۡلُوۡا ہَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَ ﴿۲۰۴﴾ؕ

English
And they will say, ‘Shall we be given any respite?’
اُردو
پس وہ کہیں گے کہ کیا ہم مہلت دئیے جانے والے ہیں؟

[26:205]

اَفَبِعَذَابِنَا یَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ﴿۲۰۵﴾

English
What! do they seek to hasten Our punishment?
اُردو
پس کیا وہ ہمارے عذاب کو جلد طلب کرتے ہیں؟

[26:206]

اَفَرَءَیۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰہُمۡ سِنِیۡنَ ﴿۲۰۶﴾ۙ

English
What thinkest thou? If We let them enjoy the good things of this world for years;
اُردو
کیا تو نے غور کیا کہ اگر ہم انہیں چند سال کے لئے فائدہ پہنچا دیں۔

[26:207]

ثُمَّ جَآءَہُمۡ مَّا کَانُوۡا یُوۡعَدُوۡنَ ﴿۲۰۷﴾ۙ

English
Then there comes to them that with which they are threatened.
اُردو
پھر وہ ان کے پاس آجائے جس سے وہ ڈرائے جاتے تھے۔

[26:208]

مَاۤ اَغۡنٰی عَنۡہُمۡ مَّا کَانُوۡا یُمَتَّعُوۡنَ ﴿۲۰۸﴾ؕ

English
Of no avail shall be to them that which they were allowed to enjoy.
اُردو
تو جو عارضی فائدہ وہ پہنچائے جاتے تھے وہ ان کے کچھ کام نہ آسکے گا۔