بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

[34:4]

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا لَا تَاۡتِیۡنَا السَّاعَۃُ ؕ قُلۡ بَلٰی وَ رَبِّیۡ لَتَاۡتِیَنَّکُمۡ ۙ عٰلِمِ الۡغَیۡبِ ۚ لَا یَعۡزُبُ عَنۡہُ مِثۡقَالُ ذَرَّۃٍ فِی السَّمٰوٰتِ وَ لَا فِی الۡاَرۡضِ وَ لَاۤ اَصۡغَرُ مِنۡ ذٰلِکَ وَ لَاۤ اَکۡبَرُ اِلَّا فِیۡ کِتٰبٍ مُّبِیۡنٍ ٭ۙ﴿۴﴾

English
And those who disbelieve say, ‘The Hour will never come upon us.’ Say, ‘Yea, by my Lord Who knows the unseen, it will surely come upon you! Not an atom’s weight in the heavens or in the earth or any thing less than that or greater escapes Him, but all is recorded in a perspicuous Book,
اُردو
جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ ساعت ہم پر نہیں آئے گی۔ تُو کہہ دے کیوں نہیں؟ میرے ربّ کی قسم! جو عالم الغیب ہے، وہ ضرور تم پر آئے گی۔ اُس (یعنی میرے ربّ) سے آسمانوں اور زمین میں ایک ذرہ برابر بھی کوئی چیز چھپی نہیں رہتی اور نہ اس سے چھوٹی اور نہ اس سے بڑی، مگر وہ کھلی کھلی کتاب میں ہے۔

[34:5]

لِّیَجۡزِیَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؕ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ مَّغۡفِرَۃٌ وَّ رِزۡقٌ کَرِیۡمٌ ﴿۵﴾

English
‘That He may reward those who believe and do good works. It is these who will have forgiveness and an honourable provision.’
اُردو
تاکہ وہ ان لوگوں کو جزا دے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجا لائے۔ یہی وہ لوگ ہیں کہ ان کے لئے بخشش ہے اور عزت والا رزق ہے۔

[34:6]

وَ الَّذِیۡنَ سَعَوۡ فِیۡۤ اٰیٰتِنَا مُعٰجِزِیۡنَ اُولٰٓئِکَ لَہُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِیۡمٌ ﴿۶﴾

English
But as to those who strive against Our Signs, seeking to frustrate Our plans, it is they for whom there will be the suffering of a painful punishment.
اُردو
اور وہ لوگ جو ہمارے نشانات کے بارہ میں (ہمیں) بے بس کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دوڑے پھرتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے لرزہ خیز عذاب میں سے ایک دردناک عذاب (مقدر) ہے۔

[34:7]

وَ یَرَی الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ ہُوَ الۡحَقَّ ۙ وَ یَہۡدِیۡۤ اِلٰی صِرَاطِ الۡعَزِیۡزِ الۡحَمِیۡدِ ﴿۷﴾

English
And those who are given knowledge see that whatever has been revealed to thee from thy Lord is the truth, and guides unto the path of the Mighty, the Praiseworthy.
اُردو
اور وہ لوگ جنہیں علم عطا کیا گیا ہے وہ دیکھ لیں گے کہ جو کچھ تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ہے وہی حق ہے اور وہ کامل غلبہ والے، صاحبِ تعریف (اللہ) کے رستے کی طرف راہنمائی کرتا ہے۔

[34:8]

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا ہَلۡ نَدُلُّکُمۡ عَلٰی رَجُلٍ یُّنَبِّئُکُمۡ اِذَا مُزِّقۡتُمۡ کُلَّ مُمَزَّقٍ ۙ اِنَّکُمۡ لَفِیۡ خَلۡقٍ جَدِیۡدٍ ۚ﴿۸﴾

English
And those who disbelieve say, ‘Shall we show you a man who will tell you that when you are broken up into pieces, you shall be raised as a new creation?
اُردو
اور جن لوگوں نے کفر کیا وہ کہتے ہیں کہ کیا ہم تمہیں ایک ایسے شخص پر اطلاع دیں جو تمہیں خبر دے گا کہ جب تم کلیتہً ریزہ ریزہ کر دئیے جاؤ گے تو یقیناً تم ایک نئے تخلیقی دور میں (داخل) ہوگے۔

[34:9]

اَفۡتَرٰی عَلَی اللّٰہِ کَذِبًا اَمۡ بِہٖ جِنَّۃٌ ؕ بَلِ الَّذِیۡنَ لَا یُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَۃِ فِی الۡعَذَابِ وَ الضَّلٰلِ الۡبَعِیۡدِ ﴿۹﴾

English
‘Has he forged a lie against Allah or is he afflicted with madness?’ Nay, but it is those who believe not in the Hereafter that are suffering from the punishment and are too far gone in error.
اُردو
کیا اس نے اللہ پر جھوٹ گھڑا ہے یا اسے جنون ہو گیا ہے؟ نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے عذاب میں ہیں اور بہت دُور کی گمراہی میں (بھٹک رہے) ہیں۔

[34:10]

اَفَلَمۡ یَرَوۡا اِلٰی مَا بَیۡنَ اَیۡدِیۡہِمۡ وَ مَا خَلۡفَہُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ اِنۡ نَّشَاۡ نَخۡسِفۡ بِہِمُ الۡاَرۡضَ اَوۡ نُسۡقِطۡ عَلَیۡہِمۡ کِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّکُلِّ عَبۡدٍ مُّنِیۡبٍ ٪﴿۱۰﴾

English
Do they not see what is before them and what is behind them of the heaven and the earth? If We please, We could cause the earth to sink with them, or cause pieces of the sky to fall upon them. In that verily is a Sign for every repentant servant.
اُردو
کیا انہوں نے آسمان اور زمین (میں رونما ہونے والے نشانات) کی طرف نہیں دیکھا جو اُن کے سامنے ہیں یا ان سے پہلے گزر چکے۔ اگر ہم چاہیں تو انہیں زمین میں دھنسا دیں یا ان پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دیں۔ یقیناً اس میں ایک بہت بڑا نشان ہے ہر ایسے بندہ کے لئے جو جھکنے والا ہے۔

[34:11]

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا دَاوٗدَ مِنَّا فَضۡلًا ؕ یٰجِبَالُ اَوِّبِیۡ مَعَہٗ وَ الطَّیۡرَ ۚ وَ اَلَنَّا لَہُ الۡحَدِیۡدَ ﴿ۙ۱۱﴾

English
And certainly, We bestowed grace upon David from Ourselves: ‘O ye mountains, repeat the praises of Allah with him, and O birds, ye also.’ And We made the iron soft for him,
اُردو
اور یقیناً ہم نے داؤد کو اپنی طرف سے ایک بڑا فضل عطا کیا تھا (جب یہ اِذن دیا کہ) اے پہاڑو! اس کے ساتھ جھک جاؤ اور اے پرندو! تم بھی۔ اور ہم نے اس کے لئے لوہے کو نرم کر دیا۔

[34:12]

اَنِ اعۡمَلۡ سٰبِغٰتٍ وَّ قَدِّرۡ فِی السَّرۡدِ وَ اعۡمَلُوۡا صَالِحًا ؕ اِنِّیۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِیۡرٌ ﴿۱۲﴾

English
Saying, ‘Make thou full-length coats of mail, and make the rings of a proper measure. And do righteous deeds, surely I see all that you do.’
اُردو
(اور داؤد سے کہا) کہ تُو جسم کو مکمل طور پر ڈھانپنے والی زرہیں بنا اور (ان کے) حلقے تنگ رکھ اور تم سب نیک کام کرو۔ یقیناً جو کچھ تم کرتے ہو میں اس پر گہری نظر رکھنے والا ہوں۔

[34:13]

وَ لِسُلَیۡمٰنَ الرِّیۡحَ غُدُوُّہَا شَہۡرٌ وَّ رَوَاحُہَا شَہۡرٌ ۚ وَ اَسَلۡنَا لَہٗ عَیۡنَ الۡقِطۡرِ ؕ وَ مِنَ الۡجِنِّ مَنۡ یَّعۡمَلُ بَیۡنَ یَدَیۡہِ بِاِذۡنِ رَبِّہٖ ؕ وَ مَنۡ یَّزِغۡ مِنۡہُمۡ عَنۡ اَمۡرِنَا نُذِقۡہُ مِنۡ عَذَابِ السَّعِیۡرِ ﴿۱۳﴾

English
And to Solomon We subjected the wind; its morning course was a month’s journey, and its evening course was a month’s journey too. And We caused a fount of molten copper to flow for him. And of the Jinn were some who worked under him, by the command of his Lord. And We had told them that if any of them turned away from Our command, We would make him taste the punishment of burning fire.
اُردو
اور (ہم نے) سلیمان کے لئے ہَوا (کو مسخر کردیا)۔ اُس کا صبح کا سفر بھی مہینے (کی مسافت) کے برابر تھا اور شام کا سفر بھی مہینے (کی مسافت) کے برابر تھا۔ اور ہم نے اس کے لئے تانبے کا چشمہ بہا دیا۔ اور جنوں (یعنی جفاکش پہاڑی اقوام) میں سے بعض کو (مسخر کردیا) جو اس کے سامنے اُس کے ربّ کے حکم سے محنت کے کام کرتے تھے۔ اور جو بھی ان میں سے ہمارے حکم سے انحراف کرے گا اسے ہم بھڑکتی ہوئی آگ کا عذاب چکھائیں گے۔