بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

[4:154]

یَسۡـَٔلُکَ اَہۡلُ الۡکِتٰبِ اَنۡ تُنَزِّلَ عَلَیۡہِمۡ کِتٰبًا مِّنَ السَّمَآءِ فَقَدۡ سَاَلُوۡا مُوۡسٰۤی اَکۡبَرَ مِنۡ ذٰلِکَ فَقَالُوۡۤا اَرِنَا اللّٰہَ جَہۡرَۃً فَاَخَذَتۡہُمُ الصّٰعِقَۃُ بِظُلۡمِہِمۡ ۚ ثُمَّ اتَّخَذُوا الۡعِجۡلَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَتۡہُمُ الۡبَیِّنٰتُ فَعَفَوۡنَا عَنۡ ذٰلِکَ ۚ وَ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی سُلۡطٰنًا مُّبِیۡنًا ﴿۱۵۴﴾

English
The People of the Book ask thee to cause a Book to descend on them from heaven. They asked Moses a greater thing than this: they said, ‘Show us Allah openly.’ Then a destructive punishment overtook them because of their transgression. Then they took the calf for worship after clear Signs had come to them, but We pardoned even that. And We gave Moses manifest authority.
اُردو
تجھ سے اہلِ کتاب سوال کرتے ہیں کہ تُو اُن پر آسمان سے (ظاہری صورت میں) کوئی کتاب اتار لائے۔ پس وہ موسیٰ سے اس سے بھی بڑی باتوں کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ چنانچہ انہوں نے (اس سے) کہا کہ ہمیں اللہ بے حجاب دکھا دے۔ پس ان کے ظلم کی وجہ سے انہیں آسمانی بجلی نے آ پکڑا۔ پھر انہوں نے بچھڑے کو (معبود کے طور پر) اختیار کرلیا بعد اس کے کہ ان کے پاس کھلی کھلی نشانیاں آچکی تھیں۔ بایں ہمہ ہم نے اس بارہ میں درگزر سے کام لیا اور ہم نے موسیٰ کو روشن حجت عطا کی۔

[4:155]

وَ رَفَعۡنَا فَوۡقَہُمُ الطُّوۡرَ بِمِیۡثَاقِہِمۡ وَ قُلۡنَا لَہُمُ ادۡخُلُوا الۡبَابَ سُجَّدًا وَّ قُلۡنَا لَہُمۡ لَا تَعۡدُوۡا فِی السَّبۡتِ وَ اَخَذۡنَا مِنۡہُمۡ مِّیۡثَاقًا غَلِیۡظًا ﴿۱۵۵﴾

English
And We raised high above them the Mount while making a covenant with them, and We said to them, ‘Enter the gate submissively,’ and We said to them, ‘Transgress not in the matter of the Sabbath.’ And We took from them a firm covenant.
اُردو
اور ہم نے ان کے میثاق کے باعث ان پر طُور کو بلند کیا اور ہم نے ان سے کہا کہ (اللہ کی) اطاعت کرتے ہوئے دروازے میں داخل ہو جاؤ اور ہم نے اُنہیں کہا کہ سبت کے بارہ میں کسی قسم کا تجاوز نہ کرو۔ اور اُن سے ہم نے ایک بہت پختہ عہد لیا۔

[4:156]

فَبِمَا نَقۡضِہِمۡ مِّیۡثَاقَہُمۡ وَ کُفۡرِہِمۡ بِاٰیٰتِ اللّٰہِ وَ قَتۡلِہِمُ الۡاَنۡۢبِیَآءَ بِغَیۡرِ حَقٍّ وَّ قَوۡلِہِمۡ قُلُوۡبُنَا غُلۡفٌ ؕ بَلۡ طَبَعَ اللّٰہُ عَلَیۡہَا بِکُفۡرِہِمۡ فَلَا یُؤۡمِنُوۡنَ اِلَّا قَلِیۡلًا ﴿۱۵۶﴾۪

English
Then, because of their breaking of their covenant, and their denial of the Signs of Allah, and their seeking to kill the Prophets unjustly, and their saying: ‘Our hearts are wrapped in covers,’ — nay, but Allah has sealed them because of their disbelief, so they believe not but little —
اُردو
پس ان کے اپنا عہد توڑنے کے سبب سے اور ان کے اللہ کی آیات کے انکار اور انبیاءکی ناحق شدید مخالفت کے باعث اور ان کے یہ کہنے کی وجہ سے کہ ہمارے دل پردے میں ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اللہ نے اُن کے کفر کی وجہ سے ان (دلوں) پر مہر لگا رکھی ہے۔ پس وہ ایمان نہیں لائیں گے مگر تھوڑا۔

[4:157]

وَّ بِکُفۡرِہِمۡ وَ قَوۡلِہِمۡ عَلٰی مَرۡیَمَ بُہۡتَانًا عَظِیۡمًا ﴿۱۵۷﴾ۙ

English
And because of their disbelief and their uttering against Mary a grievous calumny,
اُردو
نیز ان کے کفر کی وجہ سے اور ان کے مریم کے خلاف ایک بہت بڑے بہتان کی بات کہنے کی وجہ سے۔

[4:158]

وَّ قَوۡلِہِمۡ اِنَّا قَتَلۡنَا الۡمَسِیۡحَ عِیۡسَی ابۡنَ مَرۡیَمَ رَسُوۡلَ اللّٰہِ ۚ وَ مَا قَتَلُوۡہُ وَ مَا صَلَبُوۡہُ وَ لٰکِنۡ شُبِّہَ لَہُمۡ ؕ وَ اِنَّ الَّذِیۡنَ اخۡتَلَفُوۡا فِیۡہِ لَفِیۡ شَکٍّ مِّنۡہُ ؕ مَا لَہُمۡ بِہٖ مِنۡ عِلۡمٍ اِلَّا اتِّبَاعَ الظَّنِّ ۚ وَ مَا قَتَلُوۡہُ یَقِیۡنًۢا ﴿۱۵۸﴾ۙ

English
And their saying, ‘We did kill the Messiah, Jesus, son of Mary, the Messenger of Allah;’ whereas they slew him not, nor crucified him, but he was made to appear to them like one crucified; and those who differ therein are certainly in a state of doubt about it; they have no definite knowledge thereof, but only follow a conjecture; and they did not convert this conjecture into a certainty;
اُردو
اور ان کے اس قول کے سبب سے کہ یقیناً ہم نے مسیح عیسیٰ ابنِ مریم کو جو اللہ کا رسول تھا قتل کر دیا ہے۔ اور وہ یقیناً اسے قتل نہیں کر سکے اور نہ اسے صلیب دے (کر مار) سکے بلکہ ان پر معاملہ مشتبہ کر دیاگیا اور یقیناً وہ لوگ جنہوں نے اس بارہ میں اختلاف کیا ہے اس کے متعلق شک میں مبتلا ہیں۔ ان کے پاس اِس کا کوئی علم نہیں سوائے ظن کی پیروی کرنے کے۔ اور وہ یقینی طور پر اسے قتل نہ کر سکے۔

[4:159]

بَلۡ رَّفَعَہُ اللّٰہُ اِلَیۡہِ ؕ وَ کَانَ اللّٰہُ عَزِیۡزًا حَکِیۡمًا ﴿۱۵۹﴾

English
On the contrary, Allah exalted him to Himself. And Allah is Mighty, Wise.
اُردو
بلکہ اللہ نے اپنی طرف اس کا رفع کرلیا اور یقیناً اللہ کامل غلبہ والا (اور) بہت حکمت والا ہے۔

[4:160]

وَ اِنۡ مِّنۡ اَہۡلِ الۡکِتٰبِ اِلَّا لَیُؤۡمِنَنَّ بِہٖ قَبۡلَ مَوۡتِہٖ ۚ وَ یَوۡمَ الۡقِیٰمَۃِ یَکُوۡنُ عَلَیۡہِمۡ شَہِیۡدًا ﴿۱۶۰﴾ۚ

English
And there is none among the People of the Book but will believe in it before his death; and on the Day of Resurrection, he (Jesus) shall be a witness against them —
اُردو
اور اہلِ کتاب میں سے کوئی (فریق) نہیں مگر اس کی موت سے پہلے یقیناً اس پر ایمان لے آئے گا اور قیامت کے دن وہ ان پر گواہ ہوگا۔

[4:161]

فَبِظُلۡمٍ مِّنَ الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا حَرَّمۡنَا عَلَیۡہِمۡ طَیِّبٰتٍ اُحِلَّتۡ لَہُمۡ وَ بِصَدِّہِمۡ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ کَثِیۡرًا ﴿۱۶۱﴾ۙ

English
So, because of the transgression of the Jews, We forbade them pure things which had been allowed to them, and also because of their hindering many men from Allah’s way,
اُردو
پس وہ لوگ جو یہودی تھے ان کے ظلم کے باعث اور ان کے اللہ کی راہ سے بکثرت روکنے کی وجہ سے ہم نے ان پر وہ پاکیزہ چیزیں بھی حرام کر دیں جو (اس سے پہلے) ان کے لئے حلال کی گئی تھیں۔

[4:162]

وَّ اَخۡذِہِمُ الرِّبٰوا وَ قَدۡ نُہُوۡا عَنۡہُ وَ اَکۡلِہِمۡ اَمۡوَالَ النَّاسِ بِالۡبَاطِلِ ؕ وَ اَعۡتَدۡنَا لِلۡکٰفِرِیۡنَ مِنۡہُمۡ عَذَابًا اَلِیۡمًا ﴿۱۶۲﴾

English
And because of their taking interest, although they had been forbidden it, and because of their devouring people’s wealth wrongfully. And We have prepared for those of them who disbelieve a painful punishment.
اُردو
اور اُن کے سُود لینے کی وجہ سے حالانکہ وہ اس سے روک دیئے گئے تھے اور لوگوں کے اموال ناجائز طریق پر کھانے کی وجہ سے (اُن کو یہ سزا دی)۔ اور ان میں سے جو کافر تھے اُن کے لئے ہم نے بہت دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔

[4:163]

لٰکِنِ الرّٰسِخُوۡنَ فِی الۡعِلۡمِ مِنۡہُمۡ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ یُؤۡمِنُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ وَ مَاۤ اُنۡزِلَ مِنۡ قَبۡلِکَ وَ الۡمُقِیۡمِیۡنَ الصَّلٰوۃَ وَ الۡمُؤۡتُوۡنَ الزَّکٰوۃَ وَ الۡمُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰہِ وَ الۡیَوۡمِ الۡاٰخِرِ ؕ اُولٰٓئِکَ سَنُؤۡتِیۡہِمۡ اَجۡرًا عَظِیۡمًا ﴿۱۶۳﴾٪

English
But those among them who are firmly grounded in knowledge, and the believers, believe in what has been sent down to thee and what was sent down before thee, and especially those who observe Prayer and those who pay the Zakat and those who believe in Allah and the Last Day. To these will We surely give a great reward.
اُردو
لیکن اُن (یہود) میں سے جو پختہ علم والے اور (سچے) مومن ہیں وہ اس پر ایمان لاتے ہیں جو تیری طرف اتارا گیا اور اس پر بھی جو تجھ سے پہلے اتارا گیا اور نمازقائم کرنے والے اور زکوٰۃ ادا کرنے والے اور اللہ اور یومِ آخر پر ایمان لانے والے ہیں۔ یہی وہ لوگ ہیں جنہیں ہم ضرور ایک بہت بڑا اجر عطا کریں گے۔