The Holy Quran 9:74 – At-Taubah (التَّوْبَۃِ)

یَحۡلِفُوۡنَ بِاللّٰہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدۡ قَالُوۡا کَلِمَۃَ الۡکُفۡرِ وَکَفَرُوۡا بَعۡدَ اِسۡلَامِہِمۡ وَہَمُّوۡا بِمَا لَمۡ یَنَالُوۡا ۚ وَمَا نَقَمُوۡۤا اِلَّاۤ اَنۡ اَغۡنٰہُمُ اللّٰہُ وَرَسُوۡلُہٗ مِنۡ فَضۡلِہٖ ۚ فَاِنۡ یَّتُوۡبُوۡا یَکُ خَیۡرًا لَّہُمۡ ۚ وَاِنۡ یَّتَوَلَّوۡا یُعَذِّبۡہُمُ اللّٰہُ عَذَابًا اَلِیۡمًا ۙ فِی الدُّنۡیَا وَالۡاٰخِرَۃِ ۚ وَمَا لَہُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ وَّلِیٍّ وَّلَا نَصِیۡرٍ ﴿۷۴﴾

English translation by Maulawi Sher Ali

They swear by Allah that they said nothing, but they did certainly use blasphemous language, and disbelieved after they had embraced Islam. And they meditated that which they could not attain. And they cherished hatred only because Allah and His Messenger had enriched them out of His bounty. So if they repent, it will be better for them; but if they turn away, Allah will punish them with a grievous punishment in this world and the Hereafter, and they shall have neither friend nor helper in the earth.

اُردو ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمدؒ

وہ اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں (کہ) انہوں نے نہیں کہا حالانکہ وہ یقیناً کفر کا کلمہ کہہ چکے ہیں جبکہ وہ اسلام لانے کے بعد کافر ہوگئے۔ اور وہ ایسے پختہ ارادے رکھتے تھے جنہیں وہ پا نہ سکے۔ اور انہوں نے (مومنوں سے) پرخاش نہ رکھی مگر صرف اس وجہ سے کہ اللہ اور اس کے رسول نے ان کو اپنے فضل سے مالامال کر دیا۔ پس اگر وہ توبہ کر لیں تو ان کے لئے بہتر ہوگا۔ ہاں اگر وہ پھر جائیں تو اللہ انہیں دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب دے گا اور ان کے لئے ساری زمین میں نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ مددگار۔