خطبات جمعہ ۱۹۵۲ء
حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓComplete Volume 33 .. خطبات محمود جلد 33 مکمل
(4-Jan) (1)نئے سال کیلئے ایک خاص پلان (Plan) بناؤ اور پھر اُسے پورا کرنے کی کوشش کرو۔ (2)اپنے کاموں کو منظم کرو تا کہ ہماری تھوڑی سی طاقت زیادہ سے زیادہ فوائد اور نتائج پیدا کر سکے
(11-Jan) ماضی کی بجائے مستقبل کو اپنے سامنے رکھو اور سوچتے رہو کہ تم نے اپنے فرائض کو کس طرح ادا کرنا ہے
(18-Jan) اگر تمہیں احمدیت اور اسلام سے سچی محبت ہے تو تحریکِ جدید میں حصہ لینا تمہارے لئے ضروری ہے
(1-Feb) کیا یہ بات جُرم ہے کہ کوئی کہے کہ ہم ایک دن زیادہ ہو جائیں گے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوٰۃ و السلام نے جو خدمت کی وہ خدا تعالیٰ کی کی، انگریزوں کی نہیں
(15-Feb) ہمارے سامنے کوئی پروگرام ہونا چاہیے او ر پھر اس کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔ وقت نہایت قیمتی چیز ہے جو وقت کو استعمال کرے گا وہی جیتے گا او ر جو ضائع کرے گا وہ ہار جائے گا
(29-Feb) تمہارا فرض ہے کہ اپنے اندر بیداری پیدا کرو ،تبلیغ کرو اور جماعت کو وسیع کرتے چلے جاؤ۔ جو شخص خدا تعالیٰ کے گمراہ بندے کو بچائے گا اُس پر وہ اِس قدر انعام نازل فرمائے گاکہ انسانی عقل اس کا اندازہ نہیں لگا سکتی
(7-Mar) ہمیشہ اپنے کاموں میں محبت اور عقل کا توازن قائم رکھو
(14-Mar) تم اپنے اندر سچائی پیدا کرو باقی خوبیاں تم میں آسانی سے پیدا ہو جائیں گی۔
(21-Mar) محض احمدی کہلانا کافی نہیں۔ اصل چیز یہ ہے کہ تمام اسلامی احکام پر عمل کرنے کی کوشش کی جائے
(28-Mar) اگر دنیا کی ساری طاقتیں بھی تمہاری مدد کرنے سے انکار کر دیں تو خدا تعالیٰ تمہیں نہیں چھوڑے گا
(4-Apr) ربوہ کے رہنے والوں کا فرض ہے کہ اپنی مساجد کو آباد رکھیں اور اپنے اندر تعاون، ہمدردی اور قربانی کی روح پیدا کریں
(11-Apr) مجلسِ شوریٰ کیلئے پختہ کار اور متقی نمائندے چُننے چاہئیں تا وہ صحیح مشورے دے سکیں
(25-Apr) ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ اسلام کی اشاعت اور ترقی کے لئے رات اور دن کام کرتی چلی جائے
(2-May) نوجوانوں کی ایسے رنگ میں تربیت کریں جس سے وہ سلسلے کے لئے مفید وجود بن سکیں
(9-May) دنیا کے نشیب و فراز انسان کے لئے قدرت کے اشارے ہیں کہ بڑھتے اور ترقی کرتے چلے جاؤ۔ آج دنیا کے پردے پر صرف جماعت احمدیہ ہی ہے جسے خدا نے اپنے عرش سے یہ کہا ہے کہ اُٹھ اور میں تجھے اٹھاؤں گا
(16-May) جو قوم خدا تعالیٰ کے گھر کو آباد رکھنے کی کوشش کرتی ہے دُنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اُس کے گھر کو ویران نہیں کر سکتی۔ ہماری جماعت کو چاہیے کہ یورپ کے مختلف ممالک میںمساجد تعمیر کرنے کی بابرکت تحریک میں پورے زور سے حصہ لے
(23-May) اگر ہم کوشش کریں تو ہمارا چندہ بہت بڑھ سکتا ہے اور ہمارا بار آسانی سے دُور ہو سکتا ہے
(30-May) خوش قسمت ہیں وہ لوگ جو رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور فضلوں سے فائدہ اٹھاتے ہیں
(6-Jun) رمضان بڑی برکتیں لے کر آتا ہے۔ مومن کو چاہیے کہ اس سے فائدہ اُٹھائے
(13-Jun) رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وجود ایسا تھا جس کو باوجود دشمنی کے جھوٹا نہیں کہا جا سکتا تھا۔ اسی طرح بعض باتیں ایسی ہوتی ہیں جنہیں جھٹلایا نہیں جا سکتا
(20-Jun) اپنے اندر یہ روح پیدا کرو کہ تمہارا خدا تعالیٰ سے زندہ تعلق قائم ہو جائے
(27-Jun) ہر مصیبت، ہر خوف اور ہر حملہ تمہاری طاقت میں اضافہ کا موجب ہونا چاہیے
(4-Jul) جو شخص ایمان کا دعویٰ کرتا ہے اسے ابتلاؤں اور آزمائشوں کی بھٹی میں ضرور ڈالا جاتا ہے۔ ہماری جماعت کو مشکلات کے مقابلہ میں دعا اور نماز کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔
(11-Jul) صبر کا جوہر دکھاؤ اور نمازوں اور دعاؤں کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ کی مدد طلب کرو
(18-Jul) اللہ تعالیٰ کی طرف جھکو اور اُسی پر توکل کرو کہ تمہاری تمام مشکلات کا یہی واحد علاج ہے
(25-Jul) 1قرآن مجید، احادیث اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تعلیم کی رو سے حکومتِ وقت کی اطاعت فرض ہے۔ 2خداتعالیٰ اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ہمیں نام اور مقام چھوڑنے پڑے تو ہم چھوڑ دیں گے لیکن اپنا کام کرکے چھوڑیں گے۔
(1-Aug) مشکلات و مصائب کا زمانہ خدا تعالیٰ کے فضلوں کو حاصل کرنے کا بہترین وقت ہوتا ہے
(8-Aug) عقیدے کا تعلق خدا تعالیٰ سے ہے کسی حکومت کو اس میں دخل دینے کا اختیار حاصل نہیں ہے۔ جہاں تک حکومت کے قوانین کا سوال ہے تم ان کی پابندی کرو جہاں تک عقائد کا سوال ہے تم ان پر مضبوطی سے قائم رہو
(29-Aug) مام وہ کام جو انسان کی ملّی ، سیاسی ، علمی ، قومی برتری اور ترقی کیلئے ہوں ذکر الہٰی میں شامل ہیں اور ان کا مساجد میں کرنا جائز ہے 2بے تکلفانہ مجالس بازار کی بجائے اپنے گھروں میں لگائیں
(5-Sep) اگر تم دوسروں پر قرآن کریم کی حکومت کو قائم کرنا چاہتے ہو تو اپنے پر بھی اس کی حکومت قائم کرو
(19-Sep) زندہ قوموں کی علامت یہ ہوتی ہے کہ اس کے نوجوان اِس کوشش میں لگے رہتے ہیں کہ وہ اپنے بڑوں کے قائم مقام بن جائیں
(26-Sep) اگر کسی مذہب پر عمل کرنے کے نتیجہ میں خدا تعالیٰ نہیں ملتا تووہ مذہب محض نام کا مذہب ہے۔ عبادت، حُسن ظنی، اطاعت، دین کے لئے قربانی کا جذبہ، نماز اور روزہ وہ ذرائع ہیں جن سے خدا تعالیٰ ملتا ہے
(10-Oct) ہماری جماعت ایک مذہبی جماعت ہے ہمارے تمام کاموں کی بنیاد مذہب اور روحانیت پر ہے
(17-Oct) اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت حاصل کرنے کے لئے ضروری ہے کہ تم اپنے فرائض کو پوری طرح ادا کرو اور قربانیوں میں استقلال دکھلاؤ
(24-Oct) غور وفکر کی عاد ت ڈالو کہ انسان کا بہترین استاد اس کا اپنا نفس ہوتاہے
(31-Oct) ہماری جماعت دنیا میں ایک عظیم الشان روحانی تغیر پیدا کرنے کے لئے قائم ہوئی ہے۔ اپنے اندر ایک روحانی تبدیلی پیدا کرو کہ اس کے بغیر تم دوسروں کے قلوب کی اصلاح نہیں کر سکتے
(21-Nov) قومی زندگی نوجوانوں سے وابستہ ہوتی ہے اِس لئے انہیں اپنے فرائض منصبی اور قومی ذمہ واریوں کو ادا کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے
(28-Nov) تحریک جدید ایک دن کی نہیں، دو دن کی نہیں بلکہ ہر مومن کے لئے ہمیشہ جاری رہنے والی تحریک ہے
(5-Dec) قحط اور مصائب کے دنوں میں جو دین کی خاطر قربانی کرتے ہیں وہی خدا تعالیٰ کے محبوب ہوتے ہیں۔ تحریک جدید ہمیشہ کے لئے قائم رہنے والا ادارہ ہے۔ جب تک قوم زندہ رہے گی یہ اس کے ساتھ وابستہ رہے گا
(19-Dec) جلسہ سالانہ پر یہ ارادہ لے کر آؤ کہ تم نے جلسے کی برکات حاصل کرنی ہیں۔ مہمانوں کی خدمت کے لئے اپنے مکانات اور اپنی خدمات پیش کرو
(26-Dec) ربوہ آنے کو اپنے لئے زیادہ سے زیادہ موجبِ برکات بناؤ اور اپنے اوقات ذکرِ الہٰی میں صَرف کرو۔ یہ بھی اپنے درجہ کے لحاظ سے ایک مقدس مقام ہے۔ یہاں رہنے والوں کی اکثریت خدمتِ دین میں لگی ہوئی ہے