جلد 39

خطبات جمعہ ۱۹۵۸ء تا ۱۹۵۹ء

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

Complete Volume 39 .. خطبات محمود جلد 39 مکمل
(3-Jan-1958) وقفِ زندی کی نئی تحریک جماعت کی ترقی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ جماعت کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ آگے آئیں اور اس تحریک کے تحت خدمتِ دین کے لیے اپنے آپ کو پیش کریں
(10-Jan-1958) ہمّت کے ساتھ آگے بڑھو اور وقفِ جدید کی تحریک کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لو۔ نوجوان اپنی زندگیاں وقف کریں، احمدی زمیندار دس دس ایکڑ زمین پیش کریں اور دیگر احباب زیادہ سے زیادہ چندہ دیں
(17-Jan-1958) وقفِ جدید کی تحریک بھی ایک اعلیٰ درجہ کی نیکی ہے۔ تمہارا فرض ہے کہ اسے کامیاب بنانے کی پوری کوشش کرو
(21-Feb-1958) ہماری جماعت کے ہر فرد کو یہ عہد کرلینا چاہیے کہ وہ دین کی خاطر کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کرے گا۔ اسلام کی ترقی اور اشاعت کے لیے وقفِ جدید کی تحریک خاص اہمیت رکھتی ہے
(28-Feb-1958) آثار بتا رہے ہیں کہ تحریک وقف جدید کا مستقبل اِنْشَاءَ اللہ بہت شاندار ہوگا۔ دوست اس تحریک کی کامیابی کے لئے دعا ئیں کریں اور ایک دوسرے کو اس میں شامل ہونے کی تحریک بھی کرتے رہیں
(7-Mar-1958) تحریک وقفِ جدید لوگوں کو اسلام کی حقیقی تعلیم سے روشناس کرنے اور ان میں ایک نئی زندگی اور بیداری پیدا کرنے کے لیے جاری کی گئی ہے
(14-Mar-1958) اپنے فرائض کو انتہائی خوش اسلوبی، پوری توجہ اور محنت کے ساتھ ادا کرو
(21-Mar-1958) رمضان اللہ تعالیٰ کی بڑی رحمتوں اور برکتوں والا مہینہ ہے اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھاؤ۔ اس مہینے میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی دعاؤں کو خاص طور پر سنتا اور قبول کرتا ہے
(28-Mar-1958) شریعت کے احکام کی پیروی اور خداتعالیٰ پر کامل توکّل کے ذریعہ انسان اپنے آپ کو خداتعالیٰ کی معّیت کا مستحق بنا سکتا ہے
(11-Apr-1958) اگر تم صحیح معنوں میں ذکرِ الٰہی کرو گے تو یقیناً اس کے نتیجہ میں کفر کو شکست ہوگی اور اسلام کو غلبہ حاصل ہوتا چلا جائے گا
(18-Apr-1958) جماعت احمدیہ کا مقصد دنیا میں توحیدِ حقیقی کا قیام ہے۔ توحید محض زبانی اقرار کا نام نہیں ہے۔ تمہارا ہر فعل اور ہر عمل توحیدِ الٰہی کا مظہر ہونا چاہیے
(25-Apr-1958) اِس زمانہ میں اسلام کو دنیا میں غالب کرنے کی تڑپ سب سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دل میں پیدا ہوئی
(9-May-1958) جو لوگ صحیح معنوں میں رضائے الٰہی کے حصول کے لیے کوشش کرتے ہیں انہیں اللہ تعالیٰ یقیناً ہر میدان میں کامیابی بخشتا ہے
(16-May-1958) اللہ تعالیٰ اپنے بندوں سے محبت رکھتا ہے۔ اسی لیے وہ ہمیشہ ان کے لیے رحمت و برکت کے سامان مہیا فرماتا ہے۔ انسان متواتر اس کی نافرمانی اور ناشکری کا مرتکب ہوتا ہے لیکن وہ پھر بھی ہمیشہ اسے ہدایت کی راہوں کی طرف بلاتا چلا جاتا ہے
(23-May-1958) حقیقی طور پر اللہ تعالیٰ کا موحّد بندہ وہی ہے جو شرک فی الذات اور شرک فی الصفات دونوں سے بچے 
(30-May-1958) اسلام نے قُرب الٰہی کا راستہ اتنا آسان کردیا ہے کہ اگر مومن ذرا بھی کوشش کرے تو اللہ تعالیٰ کو پاسکتا ہے۔ دیگر مذاہب نے خدا سے ملنے کی اُمید تو دلائی لیکن راستہ اتنا کٹھن بتایا کہ انسان مایوس ہو جاتا ہے
(6-Jun-1958) سچا مومن وہی ہے جو قرآن کریم اور محمد رسول اللہ ﷺ کی کامل اطاعت اور فرمانبرداری اختیار کرے۔ تمہارا فرض ہے کہ پردہ کے متعلق خدا ور اس کے رسول ﷺ کے حکم کی پابندی کرو اور مداہنت سے کام نہ لو
(13-Jun-1958) اللہ تعالیٰ کے حضور گرو اور اُسی سے مدد مانگو کہ یہی ہماری کامیابی اور ترقی کا اصل ذریعہ ہے۔ خدائی جماعتیں اگر کثرت سے ذکرِ الٰہی کریں تو اس کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتے آسمان سے اُتر کر اُن کی مدد کرتے ہیں
(27-Jun-1958) مسئلہ کشمیر کے متعلق پاکستانی عوام کی بے چینی اور حکومت کا فرض۔ بے شک حکومت جتھوں کو جنگ بندی کی سرحد عبور کرنے سے روک سکتی ہے لیکن اس کا یہ بھی فرض ہے کہ وہ عوام کو بتائے کہ اُس کے پاس اِس مسئلہ کو حل کرنے کا کیا ذریعہ ہے
(11-Jul-1958) جماعت کے نوجوانوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بعثت کا مقصد عیسائیت کااستیصال ہے۔ تمہارا فرض ہے کہ جدوجہد اور اپنے نیک نمونہ کے ذریعہ ہمیشہ اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے کوشاں رہو
(8-Aug-1958) قرآن کریم کی رو سے اسلام کی تبلیغ صرف چند افراد کا نہیں بلکہ ساری جماعت کا فرض ہے۔ جماعت کو تبلیغ کی طرف خاص طور پر توجہ کرنی چاہیے اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرنی چاہییں کہ وہ ہماری زبانوں میں اثر پیدا کرے
(15-Aug-1958) اللہ تعالیٰ کا یہ وعدہ ہے کہ سچا توکّل رکھنے والوں کی ہمیشہ میر ی تائید و نصرت حاصل رہے گی۔ جو شخص اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھتا ہے وہ آسمان اُسے ضرر پہنچا سکتا ہے اور نہ زمین، اور خداتعالیٰ کے فرشتے اس کی حفاظت کرتے ہیں
(22-Aug-1958) دلائل کے ساتھ اسلام کو دنیا پر غالب کرنا وہ عظیم الشان کام ہے جو اللہ تعالیٰ نے اِس زمانہ میں ہمارے سپرد کیا ہے۔ اس کام کو ہمیشہ اپنے سامنے رکھو اور اس کے لیے صحیح کوشش اور جدو جہد کرتے چلے جاؤ
(29-Aug-1958) سینما اور گانا بجانا شیطان کے ہتھیار ہیں جن سے وہ لوگوں کو ورغلاتا ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ اکثر مسلمان حکومتیں محض گانے بجانے کے شوق کی وجہ سے ہی تباہ و برباد ہوئیں
(5-Sep-1958) دعا کرو کہ اللہ تعالیٰ ہم میں اور ہماری آئندہ نسلوں میں ہمیشہ اعمالِ صالح اور نُورِ ایمان کو قائم رکھے۔ جو لوگ اپنی اولاد کی نیک تربیت سے غافل ہوجاتے ہیں اُن کی نسلیں روحانی لحاظ سے تباہ ہوجاتی ہیں
(12-Sep-1958) اللہ تعالیٰ سے ہی دعائیں کرنی چاہییں کیونکہ سب طاقت خداتعالیٰ کے ہاتھ میں ہے نہ گورنمنٹ اس بارہ میں کوئی مدد کرسکتی ہے اور نہ کوئی انسان مدد کرسکتا ہے
(19-Sep-1958) اس سال جلسہ سالانہ پر زیادہ سے زیادہ تعداد میں ربوہ آؤ اور یہاں آکر اپنا وقت دعاؤں اور ذکرِ الٰہی میں گزارو۔ اہلِ ربوہ کا فرض ہے کہ مہمانوں کی رہائش کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں اور پھر تندہی سے ان کی خدمت کریں 
(3-Oct-1958) دعاؤں میں لگے رہو کہ اللہ تعالیٰ اسلام کی مضبوطی کے زیادہ سے زیادہ سامان پیدا کرے۔عیسائیت کا مقابلہ کرنا ہمارا سب سے مقدّم فرض ہے
(31-Oct-1958) ہمیں چاہیے کہ ہم ہر وقت اللہ تعالیٰ ہی کی طرف توجہ رکھیں اور اُسی سے مدد مانگیں
(7-Nov-1958) ہمیشہ جائزہ لیتے رہو کہ تمہارے اعمال قرآن کریم کی بیان کردہ تعلیم کے مطابق ہیں یا نہیں۔ مسلمانوں کے لیے ہر معاملہ میں مقدّم قرآن کریم ہے۔ اس کے بعد سنت اور پھر حدیث کا درجہ ہے
(21-Nov-1958) توحیدِ کامل کے بغیر کبھی انسان کو حقیقی ایمان اور اطمینان نصیب نہیں ہوسکتا۔ توحیدِ کامل کا سچا نمونہ رسول کریم ﷺ اور آپ کے صحابہ ؓ نے دکھایا
(28-Nov-1958) اذان کے الفاظ کو صحیح تلفظ کے ساتھ اور سمجھ کر ادا کرنا چاہیے۔ ربوہ کے دوستوں کو چاہیے کہ وہ جلسہ سالانہ کے مہمانوں کے لیے زیادہ سے زیادہ مکانات پیش کریں
(5-Dec-1958) سورۃ فاتحہ اسلام کی بہترین دعاؤں میں سے ایک دعا ہے اگر ہم پورے اخلاص کے ساتھ اسے پڑھتے رہیں تو یقناً اللہ تعالیٰ اسلام کو تمام دیگر اَدیان پر کھلا کھلا غلبہ عطا کرے گا
(12-Dec-1958) جلسہ سالانہ پر آنے والے دوست سردی سے بچاؤ کے لیے پورا بستر اور کپڑے ہمراہ لائیں۔ جلسے کے موقع پر کھانے کے سلسلے میں اگر دوستوں کو کوئی تکلیف ہو تو اُسے ثواب سمجھ کر برداشت کریں
(26-Dec-1958) ہماری جماعت کا فرض ہے کہ وہ خواتین کی دینی تعلیم کی طرف خصوصیت کے ساتھ توجہ کرے۔ جمعہ اسلام کے نہایت اہم ارکان میں سے ہے عورتوں کو اس امر میں ضرور شریک ہونا چاہیے
(2-Jan-1959) اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ باوجود شدید بارشوں کے جلسہ سالانہ کے دوران موسم بہت اچھا رہا۔ ہماری جماعت کو اس لیے قائم کیا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ کی اور محمد رسول اللہ ﷺ کی عزّت کو دنیا میں قائم کی جائے۔
(9-Jan-1959) بھارتی اخبار ‘پرتاپ’ نے میری جلسہ سالانہ والی تقریر کو نہایت بگاڑ کے پیش کیا ہے۔ جماعت احمدیہ خداتعالیٰ کی قائم کردہ جماعت ہے وہی اس کی حفاظت کرے گا۔
(16-Jan-1959) ہمارا خدا زندہ خدا ہے وہ پہلے کی طرح اب بھی اپنے نشانات دکھا رہا ہے اور آئندہ بھی دکھاتا رہے گا۔ معجزات اور نشاناتِ سماوی کے بغیر ایمان محض رسم اور قصہ کہانی بن کر رہ جاتا ہے۔
(23-Jan-1959) نکاح دنیوی لحاظ سے سب سے بڑا عقد ہے جو مرد اور عورت دونوں پر بعض اہم ذمہ داریاں عائد کرتا ہے۔ اِس عقد میں خاوند اور بیوی دونوں کے والدین اور عزیزوں کے ساتھ حُسنِ سلوک کا عہد بھی شامل ہے۔
(30-Jan-1959) اسلام دنیوی اور دینی دونوں معاملات میں زیادتی کو ناجائز قرار دیتا ہے۔ اپنے کاموں میں ہمیشہ عدل و انصاف کو ملحوظ رکھو اور گناہ اور بدی کے امور میں ہرگز تعاون نہ کرو
(6-Feb-1959) ہماری جماعت کے زمینداروں کو چاہیے کہ وہ محنت اور ہمت سے کام لیتے ہوئے اپنے ملک کی زرعی پیداوار بڑھانے کی کوشش کریں۔ ہرجگہ ایک سیکرٹری زراعت مقرر کیا جائے جو مرکز میں باقاعدہ رپورٹ بھیجا کرے کہ اُس کے علاقہ میں اِس سلسلہ میں کیا کوشش ہورہی ہے
(13-Feb-1959) دوست تحریک جدید اور وقف جدید کے وعدے جلد سے جلد بھجوائیں۔ اپنے وعدوں کو بڑھا کر پیش دنیا میں اسلام کی ترقی اور خداتعالیٰ کی خوشنودی کے حصول کا موجب ہے
(20-Feb-1959) اللہ تعالیٰ کے فضل کو دائمی طور پر حاصل کرنے کے لیےضروری ہے کہ ہماری جماعت ہمیشہ دعاؤں میں لگی رہے
(17-Apr-1959) جمعہ اور مجلس شوریٰ کے اجتماع کی برکتوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ دعائیں کرو۔ مجلس شوریٰ میں نمائندگی ایک بہت بڑا اعزاز ہے اس میں شمولیت خاص اہمیت رکھتی ہے