سیرت مسیح موعود علیہ السلام

فہرست مضامین

پیش لفظ

حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی سیرت وسوانح کا مطالعہ کرنا ہم میں سے ہر احمدی کا فرض بھی ہے اور علم و عمل میں رنگ اور یقین پیدا کرنے کا ذریعہ بھی۔ “سیرت مسیح موعود علیہ السلام” حضرت مصلح مو عو د کی تصنیف لطیف ہے۔ حضرت مصلح  موعودنے یہ کتاب1916ء میں تصنیف فرمائی تھی اور اس کے متعدد ایڈیشن شائع ہو چکے ہیں۔

1979ء میں صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب کے زمانہ صدارت میں یہ کتاب مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے شائع ہوئی تھی۔ پھرقلیل عرصہ کے دوران اس کی دوباراشاعت کی گئی۔ خلافت احمدیہ صدسالہ جوبلی کے تاریخی اور بابرکت موقع پر اس کتاب کی ایک دفعہ پھر اشاعت کی جارہی ہے۔

اس کتاب کی تیاری کے دوران خاکسار کے ساتھ ۔۔۔ اور ۔۔۔ نے تعاون کیا۔ فجزاھم اللّٰہ احسن الجزاء