دینی معلومات

متفرقات

سوال: جماعت احمدیہ کی مستورات کے چندوں سے کون کون سی بیوت الذ کر بیرون پاکستان تعمیر ہوچکی ہیں؟

جواب: بیت الفضل۔۔۔ (لندن)، بیت المبارک ہیگ۔۔۔ (ہالینڈ)، بیت نصرت جہاں۔۔۔ (کوپن ہیگن ڈنمارک )

سوال: جن مربیان نے خدمات دینیہ بجالاتے ہوئے بیرون ممالک میں وفات پائی ان میں سے بعض کے نام بتائیں۔

جواب: 1۔ حضرت مولانا نذیر احمدعلی صاحب (سیرالیون)۔ 2۔ حضرت حافظ عبید اللہ صاحب (ماریشس)۔ 3۔ حضرت عبدالرحمن صاحب بنگالی ( امریکہ)۔4۔ حضرت مولانا ابوبکرایوب صاحب (ہالینڈ)۔ 5۔ مکرم مولانا مبشر احمد چوہدری صاحب (نائیجریا)۔

سوال: “میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کے رو سے سب کا منہ بند کردیں گے”۔ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اس پیشگوئی کے مصداق بننے والوں میں سے دو کے نام بتائیں۔

جواب: حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خان صاحب۔ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب

سوال: حضرت چوہدری محمد ظفراللہ خان صاحب کی تاریخ پیدائش اور وفات بتائیں نیز یہ کہ آپ نے حضرت مسیح موعودعلیہ السلام کی دستی بیعت کب کی؟

جواب: پیدائش 6فروری 1893ء، وفات یکم ستمبر 1985ء، آپ نے 16ستمبر 1907ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہاتھ پر بیعت کی سعادت پائی۔

سوال: حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب جن اہم دنیاوی عہدوں پر فائز رہے ان میں سے چند بتائیں۔

جواب: ممبر پنجاب قانون ساز کونسل، صدر آل انڈیا مسلم لیگ 1931ء، ممبر گول میز کا نفرنس لندن، ممبر ایگز یکٹو کونسل وائسرائے ہند، وزیر ریلوے ہندوستان، جج فیڈرل کورٹ آف انڈیا، پہلے وزیر خارجہ پاکستان، جج اور بعد ازاں نائب صدرو صدر انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس، صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ آپ پہلے فرد ہیں جنہیں جنرل اسمبلی اقوام متحدہ اور انٹر نیشنل کورٹ آف جسٹس دونوں کی سربراہی کااعزاز حاصل ہوا۔

سوال: حضرت مصلح موعود نے کب اور کن بزرگوں کو “خالد احمدیت ” کا خطاب دیا تھا؟

جواب: جلسہ سالانہ 1956ء کے موقع پر مندرجہ ذیل تین بزرگوں کو “خالد احمدیت” کا خطاب دیا۔

۱۔ حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب

۲۔ حضرت ملک عبدالرحمن خادم صاحب

۳۔ حضرت مولانا ا بوالعطاء صاحب

سوال: واحد پاکستانی نوبل انعام یافتہ سائنسدان کا نام بتائیں۔

جواب: محترم پروفیسر ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب

سوال: مکرم ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب کو کب نو بل انعام دیا گیا؟

جواب: 10 دسمبر 1979ء کو۔

سوال: ڈاکٹر محمد عبدالسلام صاحب کب پیدا اور کب فوت ہوئے اور کہاں تدفین ہوئی؟

جواب: 29جنوری1926ء کوپیدا ہوئے۔ 21نومبر 1996ء کو آکسفورڈ میں انتقال ہوا۔ 25نومبر 1996ء کو بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین ہوئی۔

سوال: 1994ء کے سال کو جماعت احمدیہ نے کس عظیم الشان آسمانی نشان کی یاد گار کے طورپر منایا؟

جواب: عالمگیر جماعت احمدیہ نے1994ء کے سال کو1894ء میں ظاہر ہونے والے امام مہدی کے نشان کسوف وخسوف کی سوویں سالگرہ کے طور پر منایا۔

سوال: “اسلامی اصول کی فلاسفی “کی صدسالہ سالگرہ کس طرح منائی گئی؟

جواب: 1996ء میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتاب “اسلامی اصول کی فلاسفی ” کے سو سال مکمل ہونے پر تمام دنیا میں اس کی لاکھوں کی تعداد میں اشاعت کی گئی۔ متعد د زبانوں میں تراجم کئے گئے اور حضور نے تحریک فرمائی کہ ہر احمدی اس کتاب کا مطالعہ کرے۔ (ماہنامہ خالد اور انصار اللہ کے خصوصی نمبر شائع ہوئے)۔

سوال: 1997ء میں کس عظیم الشان ن۔ شان پر سوسال پورے ہوئے؟

جواب: شاتم رسول صلی اللہ علیہ وسلم آریہ لیڈر پنڈت لیکھرام پشاو ری کی موت پر جو 6مارچ 1897ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق خداکی قہری تجلی کا شکار ہوا۔

سوال: ربوہ سے شائع ہونے والے مرکزی رسائل کے نام بتائیں۔

جواب: ماہنامہ خالد (مجلس خدام الاحمدیہ )۔ ماہنامہ تشحیذ الاذھان (اطفال الاحمدیہ)۔ ماہنامہ انصار اللہ ( مجلس انصاراللہ )۔ ماہنامہ مصباح (لجنہ اماء اللہ)۔ ماہنامہ تحریک جدید (انجمن تحریک جدید)

سوال: رسالہ خالد کب جاری ہوا؟

جواب: اکتوبر 1952ء میں۔

سوال: لندن سے نکلنے والے احمدی جرائد و اخبارات میں سے چند کے نام بتائیں۔

جواب: ماہنامہ ریویو آف ریلیجنز، ہفت روزہ الفضل انٹر نیشنل، ماہنامہ التقویٰ، ماہنامہ اخبار احمدیہ۔

سوال: جلسہ سالانہ جرمنی 1997ء کی انفرادی خصوصیت بیان کریں۔

جواب: حضور کے ارشاد کی تعمیل میں اس موقع پر بوسنین، البانین اور عرب احباب کے الگ الگ جلسوں کا پہلی بار انعقاد ہوا۔

سوال: 2005ء کی کیا اہمیت ہے؟

جواب: اس سال میں نظام وصیت کو100سال پورے ہوگئے نیز خلافت احمدیہ کے100قمری سال بھی پورے ہوگئے۔

سوال: لازمی چندہ جات کی شرح کیاہے؟

جواب: چندہ وصیت :۔ موصیان کے لئے ماہانہ آمد پر کم ازکم1/10 (دسواں حصہ)۔

چندہ عام:۔ ماہانہ آمد پر 1/16 (سولہواں حصہ)۔

چندہ جلسہ سالانہ:۔ حصہ آمد اور چندہ عام ادا کرنے والے احباب کی سالانہ آمدکا 1/120 (120واں حصہ)۔

سوال: خدام الاحمدیہ کے چندہ جات کی شرح کیا ہے؟

جواب: چندہ مجلس:۔ ماہانہ آمدپر 1فیصد۔ چندہ اجتماع:۔ 2.50فیصدسالانہ۔

سوال: آزادکشمیرپاکستان میں قیامت خیززلزلہ کب آیااورکتنے لوگ ہلاک ہوئے؟

جواب: 8 اکتوبر2005ء کوزلزلہ آیا اور 80ہزارسے زائدلوگ ہلاک ہوئے۔