بِسۡمِ اللّٰہِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِیۡمِِ

Al Islam

The Official Website of the Ahmadiyya Muslim Community
Muslims who believe in the Messiah,
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad of Qadian(as)Muslims who believe in the Messiah, Hazrat Mirza Ghulam Ahmad Qadiani (as), Love for All, Hatred for None.

سچ تو یہ ہے۔ پروگرام ۳۹: اسود عنسی کاجھوٹا دعوی نبوت اور اس کی سزا

Sach to ye hai #39: Aswad Ansi

مولوی احمد علی سراج صاحب جنرل سیکرٹری بین الاقوامی تحریک ختم نبوت نے انٹرنیشنل رحمة للعالمین کانفرنس اسلام آباد منعقدہ20نومبر2018ءمیں اپنی تقریرمیں کہا کہ ریاست مدینہ میں جب یمن کے اسود عنسی نے نبوت کادعویٰ کیا تو آپﷺ نے فرمایا کہ اس کا سر تن سے جدا کردیا جائے۔ یہ حوالہ پیش کرتے ہوئے انہوں نےیہ وضاحت بھی ضروری سمجھی کہ ’’ میں ایک ذمہ دار آدمی ہوں‘‘ مگر افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ انہوں نے علمی دیانت اور ذمہ داری کا ثبوت نہیں دیا۔

اسود عنسی کون تھا؟ اس نے کیا جرم کیا جس کی اسے سزا ملی اور ایک سچے اور جھوٹے نبی میں کیا فرق ہے؟