The Holy Quran 18:20 – Al-Kahf (الْکَھْفِ)

وَکَذٰلِکَ بَعَثۡنٰہُمۡ لِیَتَسَآءَلُوۡا بَیۡنَہُمۡ ؕ قَالَ قَآئِلٌ مِّنۡہُمۡ کَمۡ لَبِثۡتُمۡ ؕ قَالُوۡا لَبِثۡنَا یَوۡمًا اَوۡ بَعۡضَ یَوۡمٍ ؕ قَالُوۡا رَبُّکُمۡ اَعۡلَمُ بِمَا لَبِثۡتُمۡ ؕ فَابۡعَثُوۡۤا اَحَدَکُمۡ بِوَرِقِکُمۡ ہٰذِہٖۤ اِلَی الۡمَدِیۡنَۃِ فَلۡیَنۡظُرۡ اَیُّہَاۤ اَزۡکٰی طَعَامًا فَلۡیَاۡتِکُمۡ بِرِزۡقٍ مِّنۡہُ وَلۡـیَؔ‍‍‍تَلَطَّفۡ وَلَا یُشۡعِرَنَّ بِکُمۡ اَحَدًا ﴿۲۰﴾

English translation by Maulawi Sher Ali

And so We raised them up that they might question one another. One of them said, ‘How long have you tarried?’ They said, ‘We have tarried a day or part of a day.’ Others said, ‘Your Lord knows best the time you have tarried. Now send one of you with these silver coins of yours to the city; and let him see which of its inhabitants has the purest food, and let him bring you provisions thereof. And let him be courteous and let him not inform anyone about you.’

اُردو ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور اسی طرح ہم نے انہیں (غفلت سے) بیدار کیا تاکہ وہ آپس میں ایک دوسرے سے سوال کریں۔ ان میں سے ایک کہنے والے نے پوچھا تم کتنی دیر رہے تو انہوں نے کہا ہم تو محض ایک دن یا اس کا کچھ حصہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تمہارا ربّ ہی بہتر جانتا ہے کہ تم کتنی مدت رہے ہو۔ پس اپنے میں سے کسی کو یہ اپنا سِکّہ دے کر شہر کی طرف بھیجو۔ پس وہ دیکھے کہ سب سے اچھا کھانا کونسا ہے توپھر اس میں سے وہ تمہارے پاس کچھ کھانا لے آئے اور حیلہ کرتے ہوئے اُن کے راز معلوم کرے اور تمہارے بارہ میں ہرگز کسی کو آگاہ نہ کرے۔