The Holy Quran 2:250 – Al-Baqarah ( الْبَقَرَۃ)

فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوۡتُ بِالۡجُنُوۡدِ ۙ قَالَ اِنَّ اللّٰہَ مُبۡتَلِیۡکُمۡ بِنَہَرٍ ۚ فَمَنۡ شَرِبَ مِنۡہُ فَلَیۡسَ مِنِّیۡ ۚ وَمَنۡ لَّمۡ یَطۡعَمۡہُ فَاِنَّہٗ مِنِّیۡۤ اِلَّا مَنِ اغۡتَرَفَ غُرۡفَۃًۢ بِیَدِہٖ ۚ فَشَرِبُوۡا مِنۡہُ اِلَّا قَلِیۡلًا مِّنۡہُمۡ ؕ فَلَمَّا جَاوَزَہٗ ہُوَ وَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَہٗ ۙ قَالُوۡا لَا طَاقَۃَ لَنَا الۡیَوۡمَ بِجَالُوۡتَ وَجُنُوۡدِہٖ ؕ قَالَ الَّذِیۡنَ یَظُنُّوۡنَ اَنَّہُمۡ مُّلٰقُوا اللّٰہِ ۙ کَمۡ مِّنۡ فِئَۃٍ قَلِیۡلَۃٍ غَلَبَتۡ فِئَۃً کَثِیۡرَۃًۢ بِاِذۡنِ اللّٰہِ ؕ وَاللّٰہُ مَعَ الصّٰبِرِیۡنَ ﴿۲۵۰﴾

English translation by Maulawi Sher Ali

And when Talut set out with the forces, he said: ‘Surely, Allah will try you with a river. So he who drinks therefrom is not of me; and he who tastes it not is assuredly of me, except him who takes a handful of water with his hand.’ But they drank of it, except a few of them. And when they crossed it — he and those who believed along with him — they said: ‘We have no power today against Jalut and his forces.’ But those who knew for certain that they would one day meet Allah said: ‘How many a small party has triumphed over a large party by Allah’s command! And Allah is with the steadfast.’

اُردو ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمدؒ

پس جب طالوت لشکر لے کر روانہ ہوا تو اس نے کہا کہ یقیناً اللہ تمہیں ایک دریا کے ذریعے آزمانے والا ہے۔ پس جس نے اس میں سے پیا اس کا مجھ سے تعلق نہیں رہے گا۔ اور جس نے اسے (سیر ہوکر) نہ پیا تو وہ یقیناً میرا ہے سوائے اس کے جو ایک آدھ مرتبہ چُلو بھر کر پی لے۔ پھر بھی معدودے چند کے سوا ان میں سے اکثر نے اس میں سے پی لیا۔ پس جب وہ اُس (دریا) کے پار پہنچا اور وہ بھی جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے تو وہ (نافرمان) بولے کہ آج جالوت اور اس کے لشکر سے نمٹنے کی ہم میں کوئی طاقت نہیں۔ (تب) اُن لوگوں نے جو یقین رکھتے تھے کہ وہ اللہ سے ملنے والے ہیں کہا کہ کتنی ہی کم تعداد جماعتیں ہیں جو اللہ کے حکم سے کثیر التعداد جماعتوں پر غالب آگئیں۔ اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہوتا ہے۔