The Holy Quran 5:65 – Al-Ma'idah (الْمَآئِدَۃِ)
وَقَالَتِ الۡیَہُوۡدُ یَدُ اللّٰہِ مَغۡلُوۡلَۃٌ ؕ غُلَّتۡ اَیۡدِیۡہِمۡ وَلُعِنُوۡا بِمَا قَالُوۡا ۘ بَلۡ یَدٰہُ مَبۡسُوۡطَتٰنِ ۙ یُنۡفِقُ کَیۡفَ یَشَآءُ ؕ وَلَیَزِیۡدَنَّ کَثِیۡرًا مِّنۡہُمۡ مَّاۤ اُنۡزِلَ اِلَیۡکَ مِنۡ رَّبِّکَ طُغۡیَانًا وَّکُفۡرًا ؕ وَاَلۡقَیۡنَا بَیۡنَہُمُ الۡعَدَاوَۃَ وَالۡبَغۡضَآءَ اِلٰی یَوۡمِ الۡقِیٰمَۃِ ؕ کُلَّمَاۤ اَوۡقَدُوۡا نَارًا لِّلۡحَرۡبِ اَطۡفَاَہَا اللّٰہُ ۙ وَیَسۡعَوۡنَ فِی الۡاَرۡضِ فَسَادًا ؕ وَاللّٰہُ لَا یُحِبُّ الۡمُفۡسِدِیۡنَ ﴿۶۵﴾
English translation by Maulawi Sher Ali
And the Jews say, ‘The hand of Allah is tied up.’ Their own hands shall be tied up and they shall be cursed for what they say. Nay, both His hands are wide open; He spends how He pleases. And what has been sent down to thee from thy Lord will most surely increase many of them in rebellion and disbelief. And We have cast among them enmity and hatred till the Day of Resurrection. Whenever they kindle a fire for war, Allah extinguishes it. And they strive to create disorder in the earth, and Allah loves not those who create disorder.
اُردو ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمدؒ
اور یہود نے کہا اللہ کا ہاتھ بند کیا ہوا ہے۔ خود انہی کے ہاتھ بند کئے گئے ہیں اور جو انہوں نے کہا اس کے سبب سے ان پر لعنت ڈالی گئی ہے۔ بلکہ اُس کے تو دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ وہ جیسے چاہے خرچ کرتا ہے۔ اور وہ جو تیری طرف تیرے ربّ کی طرف سے اتارا گیا ان میں سے بہتوں کو بغاوت اور انکار میں یقیناً بڑھا دے گا۔ اور ہم نے ان کے درمیان قیامت کے دن تک دشمنی اور بغض ڈال دیئے ہیں۔ جب بھی وہ جنگ کی آ گ بھڑکاتے ہیں اللہ اسے بجھا دیتا ہے۔ اور وہ زمین میں فساد پھیلانے کے لئے دوڑے پھرتے ہیں۔ اور اللہ فساد کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا۔