The Holy Quran 6:71 – Al-An`am (الْاٴنْعَام)
وَذَرِ الَّذِیۡنَ اتَّخَذُوۡا دِیۡنَہُمۡ لَعِبًا وَّلَہۡوًا وَّغَرَّتۡہُمُ الۡحَیٰوۃُ الدُّنۡیَا وَذَکِّرۡ بِہٖۤ اَنۡ تُبۡسَلَ نَفۡسٌۢ بِمَا کَسَبَتۡ ٭ۖ لَیۡسَ لَہَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰہِ وَلِیٌّ وَّلَا شَفِیۡعٌ ۚ وَاِنۡ تَعۡدِلۡ کُلَّ عَدۡلٍ لَّا یُؤۡخَذۡ مِنۡہَا ؕ اُولٰٓئِکَ الَّذِیۡنَ اُبۡسِلُوۡا بِمَا کَسَبُوۡا ۚ لَہُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِیۡمٍ وَّعَذَابٌ اَلِیۡمٌۢ بِمَا کَانُوۡا یَکۡفُرُوۡنَ ﴿٪۷۱﴾
English translation by Maulawi Sher Ali
And let alone those who take their religion for a sport and a pastime, and whom worldly life has beguiled. And admonish people thereby lest a soul be consigned to perdition for what it has wrought. It shall have no helper nor intercessor beside Allah; and even if it offer every ransom, it shall not be accepted from it. These are they who have been delivered over to destruction for their own acts. They will have a drink of boiling water and a grievous punishment, because they disbelieved.
اُردو ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمدؒ
اور تُو ان لوگوں کو چھوڑ دے جنہوں نے اپنے دین کو کھیل کود اور نفس کی خواہشات کو پورا کرنے کا ذریعہ بنا رکھا ہے اور انہیں دنیا کی زندگی نے دھوکہ میں مبتلا کر دیا ہے اور تو اس (قرآن) کے ذریعہ نصیحت کر تاکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی جان جو کچھ اس نے کمایا ہے اس کی وجہ سے ہلاک ہو جائے جبکہ اس کے لئے اللہ کے سوا نہ کوئی دوست ہوگا اور نہ کوئی شفاعت قبول کرنے والا۔ اور اگر وہ برابر کا بدلہ پیش بھی کر دے تب بھی اُس سے کچھ نہیں لیا جائے گا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو بسبب اس کے جو انہوں نے کمایا ہلاک کئے گئے۔ ان کے لئے کھولتا ہوا پانی بطور مشروب اور دردناک عذاب ہو گا بسبب اس کے جو وہ انکار کیا کرتے تھے۔