The Holy Quran 9:61 – At-Taubah (التَّوْبَۃِ)

وَمِنۡہُمُ الَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ النَّبِیَّ وَیَقُوۡلُوۡنَ ہُوَ اُذُنٌ ؕ قُلۡ اُذُنُ خَیۡرٍ لَّکُمۡ یُؤۡمِنُ بِاللّٰہِ وَیُؤۡمِنُ لِلۡمُؤۡمِنِیۡنَ وَرَحۡمَۃٌ لِّلَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا مِنۡکُمۡ ؕ وَالَّذِیۡنَ یُؤۡذُوۡنَ رَسُوۡلَ اللّٰہِ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۱﴾

English translation by Maulawi Sher Ali

And among them are those who annoy the Prophet and say, ‘He gives ear to all.’ Say, ‘His giving ear to all is good for you; he believes in Allah and believes the Faithful, and is a mercy for those of you who believe.’ And those who annoy the Messenger of Allah shall have a grievous punishment.

اُردو ترجمہ حضرت مرزا طاہر احمدؒ

اور ان میں سے ایسے لوگ بھی ہیں جو نبی کو دکھ پہنچاتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو کان ہی کان ہے۔ تُو کہہ دے ہاں وہ سر تا پا کان تمہاری بھلائی کے لئے ہے۔ وہ اللہ پر ایمان لاتا ہے اور مومنوں کی مانتا ہے اور ان لوگوں کے لئے جو تم میں سے ایمان لائے ہیں رحمت ہے۔ اور وہ لوگ جو اللہ کے رسول کو دکھ دیتے ہیں ان کے لئے دردناک عذاب (مقدر) ہے۔