بغیر کسی خوف یا بارش کے نمازیں جمع کرنا

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم ؐ نے ظہر و عصر اور مغرب و عشاء مدینہ میں بغیر کسی خوف یا بارش وغیرہ کے جمع کر کے ادا فرمائی۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ سے جب پوچھا گیا کہ کس غرض کے تحت نماز جمع کروائی تھی تو فرمایا کہ لوگوں کی سہولت کیلئے۔

(ترمذی کتاب الصلوٰۃ باب ماجاء فی الجمع بین الصلاتین فی الحضر حدیث نمبر172)