حضرت عبداللّٰہ بن نُعمان بن بَلْدَمَہؓ

خطبہ جمعہ 3؍ مئی 2019ء

حضرت عبداللّٰہ بن نُعمان بن بَلْدَمَہؓ کے دادا کا نام بَلْدَمَہ یا بَلْذَمَہ بھی بیان کیا جاتا ہے۔ حضرت عبداللہ بن نعمانؓ کا تعلق انصار کے قبیلہ خزرج کے خاندان بنو خُنَاس سے تھا۔ (السیرة النبویۃ لابن ہشام صفحہ 471، ذِكْرُ الْأَنْصَار وَمَنْ مَعَهُمْ / مِنْ بَنِي خُنَاس، دار الکتب العلمیۃ بیروت 2001ء) (الاصابہ فی تمییز الصحابہ الجزء الرابع صفحہ213، عَبْد الله بْن النُّعمان، دارالکتب العلمیہ بیروت لبنان 2005ء)