نئے وضو کی ضرورت

عبداللہ بن زید مازنی ؓ روایت کرتے ہیں کہ ایک شخص کے متعلق نبی ؐ کی خدمت میں عرض کیا گیا کہ اسے نماز میں (وضو ٹوٹنے کے متعلق ) کچھ وسوسے اٹھتے ہیں ۔ اس صورت میں کیا وہ نماز توڑ دے؟

آپؐ نے فرمایا: ’’ نہیں جب تک آواز نہ سنے یا بو نہ پائے‘‘۔

(صحیح بخاری کتاب البیوع باب من لم یرالوساوس حدیث نمبر2056)