حضرت وَدِیْعَہ بن عَمْروؓ

خطبہ جمعہ 6؍ جولائی 2018ء

تاریخ اور روایات میں بعض صحابہ کے حالات زندگی اور واقعات بڑی تفصیل سے ملتے ہیں لیکن بہت سے ایسے ہیں جن کے بہت ہی مختصر حالات ملتے ہیں۔ لیکن بہرحال جنگ بدر میں شامل ہونے سے ان کا جو مقام ہے وہ تو اپنی جگہ پر قائم ہے۔ اس لئے چاہے چندسطر کا ہی ذکر ہو وہ بیان ہونا چاہئے۔

ابن کلبی نے ان کا نام وَدِیْعَہ بن عَمْرو بن یَسَار بن عوف بیان کیا ہے۔ اور ابو معشر نے ان کا نام رِفَاعَہ بن عَمرو بن جَرَاد بیان کیا ہے۔ آپ کا تعلق بنو جہینہ سے تھا جو بنو نجار کے حلیف تھے۔ آپ غزوہ بدر اور غزوہ اُحد میں شریک ہوئے۔ حضرت رَبِیعہ بن عمرو آپ کے بھائی تھے۔ (الطبقات الکبریٰ جلد 3صفحہ 377ودیعہ بن عمروؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1990ء) (الاصابہ فی تمییز الصحابہ جلد 2 صفحہ392 ربیعۃ بن عمروؓ مطبوعہ دار الکتب العلمیہ بیروت 1995ء)