آنحضرت ﷺ پر ہونے والے اعتراضات اور اُن کے جوابات

از افاضات حضرت مسیح موعود علیہ السلام و خلفأ سلسلہ

محمد محمود طاہر
شائع کرده مجلس انصاراللہ پاکستان

اس تفصیلی کتاب میں اس قیمتی مواد کا انتخاب پیش کیا گیا ہے جو حضرت اقدس مسیح موعودعلیہ السلام اور آپ کے بعد خلفائے احمدیت نے اپنے اپنے مقدس ادوار میں بانی اسلام حضرت محمد ﷺ پر دشمنان حق کی طرف سے ہونے والے اعتراضات کے جوابات کی صورت میں محفوظ ہواہے کیونکہ مخالفین صداقت محمدیﷺ کا ہر دور میں وطیرہ رہا ہے کہ چاند پر تھوکنے اور زہربجھے تیر چلانے سے کبھی بھی باز نہیں آتے ہیں اور رجال فارس کا یہ مقدس گروہ ہر اعتراض کا جواب دینے اور ہر تیر کو روکنے پر مامور ہیں۔ اس عرق ریزی سے مرتب کی جانے والی کاوش کی صورت میں ایک منفرد اور انتہائی اہمیت کی حامل کتاب تیار ہوگئی ہے جو وقت کی ضرورت بھی ہے۔ کتاب میں مختلف عناوین اور اعتراضات کے ابواب کی شکل میں جوابات پیش کئے گئے ہیں جن سے استفادہ آسان ہوگیا ہے۔

آخر پر آیات، اسماء، مقامات اور کتب کا انڈیکس بھی موجود ہے۔



PDF

آن لائن