اربعین اطفال

بچوں کو یاد کرانے کے لئے چالیس آسان حدیثیں

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیلؓ

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسماعیل صاحب رضی اللہ عنہ نے بچوں کو یاد کروانے کے لئے چالیس آسان حدیثوں کا اربعین اطفال کے نام سے انتخاب فرمایا، اس کاوش کی آپ کے برادر اصغر، استاذ الحدیث حضرت میر محمد اسحاق صاحب ؓ نے تصدیق فرمائی۔

حضرت نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ’’جو شخص میری امت کو دین سمجھانے کے لئے چالیس حدیثیں یاد کرلے اللہ تعالیٰ اسے قیامت کے دن فقہاء میں اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کرونگا اور اس کے حق میں گواہی دونگا۔‘‘ محترم میر صاحب ؓ نے اس مبارک کلام کی تعمیل میں نہایت آسان الفاظ والی ، عام فہم اور روزمرہ امور سے متعلق احادیث کا انتخاب فرمایا ہے کہ جسے سمجھنا اور یادرکھنا عورتوں اور بچوں کے ساتھ ساتھ نومسلموں کے لئے بھی حقیقتاً آسان ہے۔ نظارت نشر واشاعت قادیان سے شائع شدہ اس ٹائپ شدہ ایڈیشن میں حدیث کے الفاظ ، نیچے ترجمہ اور پھر مختصر، دلنشین اور پُر اثر تشریح درج ہے۔



PDF

آن لائن