القصائد الاحمدیہ

عربی منظوم کلام مع اردو ترجمہ

حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑ

بانی جماعت احمدیہ، حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام کے منظوم عربی کلام کا زیر نظر مجموعہ ان قصائد پر مشتمل ہے جو آپ ؑ نے اپنی اردو اور عربی تصانیف میں جابجا مناسب مقامات پر رقم فرمائے ہیں۔

ان قصائد کے معانی کی گہرائی اور وسعت کا صحیح ادراک تو تب ہوتا ہے جب انہیں حضور ؑ کی اصل تصانیف میں ان کے سیاق و سباق ، حوایشی اور وضاحتوں کے ساتھ مطالعہ کیا جائے تاہم ان قصائد کو مجموعہ کی شکل میں شائع کرنے کی اپنی افادیت ہے اور اس کے ساتھ اردو ترجمہ عربی سے ناواقف قارئین کے لئے ان عظیم روحانی مضامین سے متعارف کرانے کا ایک ذریعہ ہوگاجو ان عربی اشعار میں مکنون ہے۔



PDF

آن لائن