اپنی تحریروں کی رُو سے
حضرت مرزا غلام احمد قادیانی، مسیح موعود و مہدی معہودؑحضرت اقدس مرزا غلام احمد قادیانی مسیح موعود و مہدی مسعود علیہ السلام نے اپنے آفاقی مشن اور دعاویٰ کی تشہیر و تبلیغ کے مفوضہ فرض کو ادا کرنے کے لئے جہاں سینکڑوں اشتہار شائع فرمائے اور ہزاروں خطوط بھیجے وہاں 80 سے زائد مستقل تصانیف بھی شائع کیں۔ بہت سے لوگ کہا کرتے ہیں کہ ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ یہ کتب پڑھ سکیں اسی قسم کے لوگوں کے لئے حضرت سید میر داؤد احمد صاحب نے کئی جلدوں پر مشتمل یہ تالیف مرتب کی ہے تاکہ وہ لوگ تھوڑے وقت میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی علیہ السلام ہی کی زبانی معلوم کر سکیں کہ آپ کے ذاتی سوانح کیا ہیں؟ آپ کا دعویٰ کیا ہے؟ آپ کے دعویٰ کے دلائل و براہین کیا ہیں؟ آپ اپنا مقام کیا بتاتے ہیں؟ آپ کی تعلیم کیا ہے؟ آپ نے اپنے ماننے والوں کو کیا نصائح فرمائیں؟ آپ کے مخالفین کا سلوک کیا تھا اور آپ کی طرف سے کیا رد عمل ظاہر ہوا؟ اور آپ نے اپنے سلسلہ کے انجام اور مستقبل کے بارے میں کیا پیش گوئیاں کیں؟
اس قابل قدر تالیف میں صرف حضر ت مسیح موعودعلیہ السلام کے اقتباسات ہی ہیں اپنی طرف سے کوئی مضمون نویسی یا حاشیہ آرائی نہیں کی گئی اور ہر اقتباس کے نیچے آپ کی اصل کتاب کا حوالہ درج کردیا گیا ہے۔