سنن ابن ماجہ

اردو ترجمہ کے ساتھ


شائع کرده نور فاؤنڈیشن لندن

نور فاؤنڈیشن  کی طرف سے الحافظ ابو عبداللہ محمد بن یزید القزوینی ابن ماجہ کی مرتب کردہ سنن کا اردو ترجمہ تیار کیا ہے، جسے نظارت نشر واشاعت قادیان نے فضل عمر پریس سے شائع کیا ہے۔ ترجمہ کرنا اور خصوصاً مذہبی کتاب کا ترجمہ کوئی آسان کام نہیں ہوتا، کیونکہ مذہبی کتب کے ترجمہ میں جہاں متن سے وفاداری کا خیال رکھنا پڑتا ہے عربی متن کا ایسا لفظی ترجمہ بھی درست نہیں ہوتا جو اصل مفہوم سے دور لے جائے۔ الغرض بڑی محنت اور جانفشانی سے ان باتوں کا اہتمام کرکے یہ ترجمہ مکمل کیاگیا ہے۔ پیش کش نہایت عمدہ ہے اور احادیث کے متن کے حوالہ جات میں عالمی معیار کا خصوصی خیال رکھا گیا ہے۔

کتاب کے آخر پر آیات قرآنیہ، اطراف الحدیث (متن میں کسی بھی عربی جملہ سے حدیث تک پہنچنے میں آسانی ہو)  مضامین، اسماء، مقامات اور کتب کا تفصیلی انڈیکس بھی دیا گیا ہے۔