فرموداتِ مصلح موعود

دربارہ فقہی مسائل

حضرت مرزا بشیرالدین محمود احمد، المصلح موعود خلیفۃ المسیح الثانیؓ

حضرت مصلح موعودرضی اللہ عنہ نے اپنی گوناں گوں مصروفیات کے باوجود وقتاً فوقتاً اپنے خطبات، تقاریر، قضائی فیصلوں، سوال و جواب کی مجلسوں اور خطوط کے جوابات میں جو دینی مسائل بیان فرمائے اور جو روزنامہ الفضل میں 1914ء سے 1963ء کے علاوہ جماعت کے دیگر اخبارات و رسائل مثلاً الحکم، رسالہ ریویو، مصباح، رپورٹ مجلس مشاورت وغیرہ اور حضور کی کتب اور تفاسیر میں شائع ہوگئے۔ نیز دیگر دفاتر، شعبہ جات اور ماخذوں کی فائلوں سے مطبوعہ و غیر مطبوعہ مواد مصنف نے اپنے ذوق کے مطابق یکجا کر دیا ہے۔ یوں قارئین کو بنیادی عقائد، عبادات، لین دین کے معاملات، انشورنس، سود کے مسائل، شادی بیاہ، رسوم و رواج ، حدود و تعزیرات وغیرہ پر رہنمائی کے لئے ایک ماخذ میسر آگیا ہے۔

1988ء میں انعامی مقالہ کے طور نمایاں اعزاز پانے والے اس مسودہ کو کتابی شکل دیتے ہوئے حوالہ جات کو اصل ماخذوں سے چیک کرکے قابل قدر کام کیا گیا ہے۔