آداب حیات

امۃ الرفیق ظفر، کینیڈا
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

مصفنہ نے اس کتاب میں زندگی گزارنے کے آداب کی تلاش میں دونوں بنیادی ماخذوں کی طرف رجوع کیا ہے۔ اول قرآن کریم جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا ہونے والی آخری شریعت اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اور دوم بانی اسلام حضرت محمد ﷺ کے اقوال و افعال۔ کیونکہ آپ قرآن کریم کی مجسم تفسیر تھے۔ اور آپ کے اخلاق و عادات اور روزمرہ زندگی گزارنے کے اصولوں سے قرآن کریم کی تعلیمات کو درست ترین رنگ میں اخذ کیا جاسکتا ہے۔