آپ بیتی (ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل)

نہایت ہی دلچسپ اور بے حد پُرلطف سچے فسانے

حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیلؓ
شائع کرده لجنہ اماءاللہ ۔۔

حضرت میر ڈاکٹر محمد اسماعیل صاحب کو برصغیر کے طول وعرض میں ایک غیرمعمولی زندگی گزارنے کا موقع ملا اور آپ کو قوت  مشاہدہ و حافظہ کے ساتھ ساتھ روزمرہ کے  واقعات سے سبق اخذ کرنے کا ملکہ بھی خوب تھا، اس کتاب میں آ پ نے اپنی زندگی کے تجربات و حادثات کو قلمبند کیا ہے۔ اس قیمتی کتاب کو سب سے پہلے محترم محمد اسماعیل صاحب پانی پتی نے مرتب کرکے طبع کروایا تھا۔

اس کتاب میں درج یک صد سے زائد واقعات نہایت ہی دلچسپ اور بے حد پرلطف سچے افسانے ہیں جو اُ س زمانے کے عوام و خواص کی روزمرہ زندگیوں ، باہمی تعلقات اور سماجی رجحانات کا فوٹو بھی ہیں۔