ارشادات نور

جلد اوّل تا سوم

حضرت الحاج حکیم مولوی نورالدین، خلیفۃ المسیح الاوّلؓ

حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب ؓ کے ارشادات، متفرق تحریرات، مکتوبات، سوالوں کے جوابات جو جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع ہوتے رہے، کو نظارت اشاعت ، صدر انجمن احمدیہ پاکستان نے تین جلدوں میں یکجائی صورت میں شائع کیا ہے۔ جلد اول قبل از خلافت ارشادات و فرمودات مشتمل ہے جبکہ  جلد دوم اور سوم زمانہ خلافت کے دور کے متعلق ہے ۔اس مجموعہ میں الحکم ، البدر وغیرہ سے ماخوذ مواد کی  ترتیب تاریخ اشاعت کے اعتبار سےرکھی گئی ہے۔ حضورؓ کی تحریرات سے پہلے بسا اوقات ان اخبارات و رسائل کے ایڈیٹر صاحبان نے بعض نوٹ دیئے تھے، اس مجموعہ میں تحریر کا پس منظر واضح کرنے اور افادیت کی خاطر وہ نوٹ شامل رکھے گئے ہیں، تاہم فرق کی خاطر ان کا فونٹ سائز حضورؓ کی تحریرات سے چھوٹا رکھا گیا ہے۔

ایک ہزار صفحات سے زیادہ ضخیم اس مجموعہ کی ہر جلد کے آخر پرتفصیلی انڈیکس درج کیا گیا ہے لیکن جلد کے آغاز پر فہرست مضامین موجود نہ ہے۔